Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: October 30, 2024

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا
مقامی خبریں

سپریم کورٹ بار کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا

Supreme Court Bar Elections, Asma Jahangir Group WON. لاہور میں غیرحتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے رؤف عطا نے 558 اور حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ نے 484 ووٹ حاصل کئے اور یوں عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار رؤف عطا نے کامیابی حاصل کی۔ملتان سے غیرحتمی نتیجے کے مطابق انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا نے 125 ووٹ لئے جبکہ حامد خان گروپ کے منیر کاکڑ 85 ووٹ لے سکے اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدوار نے 40 ووٹوں کی لیڈ سے میدان مارلیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اسلام آباد میں بھی انڈیپنڈنٹ گروپ کے صدارتی امیدوار میاں محمد رؤف عطا آگے رہے، پروفیشنل گروپ کے منیر کاکڑ دوسرے نمبر پر رہے۔عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار میاں رؤف عطا نے غیرحتمی نتیجے کے مطابق پورے خیبرپختونخوا میں کلین سویپ کیا اور پشاور سمیت پانچ پولنگ سٹیشنز پر میاں رؤف عطا نے 44 ووٹ کی ...
آیاسا کے وفد کا سی اے اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ
بزنس

آیاسا کے وفد کا سی اے اے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

EASA delegation visits CAA headquarters شہری ہوابازی کے یورپی یونین کے ادارے آیاسا کے وفد نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ہیڈ کوارٹر اور مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ آیاسا کے وفد نے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی اور دیگر امور میں بہتری سے متعلق معلومات لیں۔ آیاسا کا وفد بدھ کو پی آئی اے کے شعبہ آڈٹ کا بھی دورہ کرے گا۔ آیاسا کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر کارگو کمپلیکس کی سہولیات کا بھی جائزہ لے گا۔ A delegation from the European Union Civil Aviation Authority (EASA) visited the Civil Aviation Authority (CAA) headquarters and various departments. The EASA delegation took information regarding improvements in licensing, flight safety and other issues. The EASA delegation will also visit the audit department of PIA on Wednesday. The EASA delegation will also inspect the cargo complex facilities at K...
روسی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل سے ملاقات
اہم خبریں

روسی نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف اور ایئر چیف مارشل سے ملاقات

Russian Deputy Defense Minister met with Army Chief and Air Chief Marshal آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے نائب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر وی فومین نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی اس ملاقات میں علاقائی سلامتی کے ماحول، باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران روسی نائب وزیردفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا اور انتہا پسندی کیخلاف مشترکہ اور متفقہ طریقہ کار پر زور دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق روسی نائب وزیر دفاع نے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ...
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
اہم خبریں

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

Prime Minister's meeting with Saudi Crown Prince وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر سعودی ولی عہد اور مملکت سعودی عرب کے وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، مزید برآں وزیراعظم نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد و دیگر سے اظہار تشکر کیا۔ Prime Minister Shahbaz Sharif and Saudi Crown Prince Muhammad bin Salman agreed to increase ...
Optimized by Optimole