Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: October 24, 2024

ترکیہ کی عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری
انٹرنیشنل

ترکیہ کی عراق اور شام میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری

Turkey's bombing of the bases of militants in Iraq and Syria ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ میں ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پر خونریز حملے کے بعد مسلح فوج نے شمالی عراق اور شمالی شام میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے ۔ترکیہ نے عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ترکیہ کے دفاعی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ انقرہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ ان کے ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی دہشت گرد ادارہ یا تنظیم اپنی امیدیں اور خواب پورے نہیں کرسکتا‘‘۔ایردوآن نے کہا کہ ترکیہ کی دفاعی صنعت میں کام کرنے والی ...
امریکہ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ
انٹرنیشنل

امریکہ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

US demands release of PTI founder 60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایوان نمائندگان نے خط میں لکھا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے، پی ٹی آئی کے کارکنان کی حراست ختم کی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے، پاکستانی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے۔ خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ More than 60 US House of Representatives have written to President Joe Biden demanding the release of PTI founder. The House of Representatives wrote in the letter that efforts should be made to release political prisoners from Pakistani jails, in...
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج آخری روز
اہم خبریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج آخری روز

Today is the last day of Chief Justice Qazi Faiz Isa چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج مقدمات کی سماعت کا آخری روز تھا۔ عدالتی عملے کے مطابق کل ان کے سپریم کورٹ کے بینچ میں بیٹھنے کی کوئی کاز لسٹ جاری نہیں ہوئی ہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج 10 مقدمات کی سماعت کی، 10 میں سے 4 مقدمات کے فیصلے سنائے اور 6 کو ملتوی کیا۔ بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل تھا۔ Chief Justice Qazi Faiz Isa today was the last day of hearing cases. According to the court staff, no cause list has been released for his sitting on the Supreme Court bench yesterday.Chief Justice Qazi Faiz Isa heard 10 cases today, delivered verdicts in 4 out of 10 cases and adjourned 6. The bench consisted of Chief Justice Qazi Faiz Isa, Justice Naeem Akhtar Afghan and Justice Shahid...
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
اہم خبریں

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

Bushra Bibi was released from Adiala Jail بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔رہائی کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالا جیل کے گیٹ نمبر 5 سے روانہ ہوئیں۔اس سے قبل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار پر دستخط کیے تھے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے، جیل انتظامیہ نے روبکار موصول ہونے پر قانونی کارروائی مکمل کر کے بشریٰ بی بی کو رہا کر دیا۔آج ہی بشریٰ بی بی کو رہا کرائیں گے: PTI وکلاءتحریک انصاف کے وکلاء نے آج صبح میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری ہو گئی، انہیں لینے اڈیالہ جیل جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما مشال یوسف زئی نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کو آج رہا کرائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضم...
حزب اللّٰہ کا ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
اہم خبریں

حزب اللّٰہ کا ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

Hezbollah claims to have killed 70 Israeli soldiers in a week حزب اللّٰہ نے ایک ہفتے کے دوران 70 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے 50 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں 20 اور شمالی اسرائیل میں 30 فوجی مارے گئے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے خدشات کے پیشِ نظر لبنان نے وادیٔ صور سے شہریوں کو فوری انخلاء کا حکم دے دیا تھا۔ Hezbollah has claimed to have killed 70 Israeli soldiers in a week.According to foreign media, Hezbollah has not disclosed the details of targeting Israeli soldiers.On the other hand, Israel has confirmed the death of 50 soldiers.According to foreign media, Israeli...
انتہائی مطلوب سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک:باجوڑ
اہم خبریں

انتہائی مطلوب سرغنہ سمیت 9 خوارج ہلاک:باجوڑ

9 Khawarij including the most wanted leader killed: Bajaur سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔ہلاک خوارج میں 2 خودکش بم بار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے۔ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ہلاک ہوئے خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھےپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔صدر کا کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینصدرِ مملکت آصف زرداری نے باجوڑ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خر...
Optimized by Optimole