پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کیخلاف 18 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
Pakistan Tehreek-e-Insaf has called for a nationwide protest on October 18 against the constitutional amendment.
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا ہے کہ آئینی ترمیم سےدستورمسخ کرنےکی حکومتی کوشش کسی طورقبول نہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے حکومت کے ترمیم کے منصوبے کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا۔سیاسی کمیٹی بت بانی کی بہنوں سمیت تمام قائدین اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اٹھارہ اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا ہےاسلام آباد سمیت پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا اور احتجاج آئینی ترامیم اور بانی کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف ہوگا۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گںڈاپور نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم کا سرہے نہ پیر اس کی ...




