Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: October 13, 2024

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے متعدد غیر ملکی وفود پاکستان پہنچ گئے۔
اہم خبریں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے متعدد غیر ملکی وفود پاکستان پہنچ گئے۔

A number of foreign delegations reached Pakistan to attend the meeting of Shanghai Cooperation Organization. شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے غیرملکی وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق بھارت کا 4 رکنی سرکاری وفد پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کا 76 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 7 نمائندے بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔اس کے علاوہ چین کا 15رکنی، کرغزستان کا 4 اور ایران کا 2 رکنی وفد بھی اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر اسلام آ باد کا دورہ کیا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ A series of foreign delegations have started arriving in Pakistan...
ڈنکی لگا کر سپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی جاں بحق
اہم خبریں

ڈنکی لگا کر سپین جانے والی کشتی میں سوار 4 پاکستانی جاں بحق

4 Pakistanis died on board a boat going to Spain after being stung ڈنکی لگا کر سپین جانے والی کشتی میں سوار4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی۔کشتی مارطینیہ سے سپین جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوھریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔ چاروں پاکستانیوں کو کشتی میں سامان کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ 4 Pakistanis on board the boat to Spain died. According to preliminary details, one of the deceased belongs to Wazirabad. The four youths died of suffocation. The ship was traveling from Martinaia to Spain. Ab...
بابر اعظم پہلی بار پاکستان ٹیم سے ڈراپ
کھیل

بابر اعظم پہلی بار پاکستان ٹیم سے ڈراپ

Babar Azam dropped from Pakistan team for the first time. انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد پہلے سلیکشن کمیٹی تبدیل ہوئی اور اب نئی سلیکشن کمیٹی نے آتے ہی ٹیم میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کر دی ہے۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کا 16 رکنی اسکواڈ فائنل کر لیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی کے زیر صدارت سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سینئر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے فارغ کیا جا چکا ہے۔انگلینڈ میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے جس 16 رکنی اسکواڈ کو فائنل کیا گیا ہے، اس میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عامر جمال، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور صائم ایوب شامل ہیں۔ان کے علاوہ محمد ...
بندروں کا بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا
دلچسب و عجیب

بندروں کا بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا

Monkeys attack Indian Supreme Court بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی راہداری میں کچھ بندر گھس آئے اور انہوں نے راہداری پر رکھے خانوں سے وکلا کے لنچ باکس کے بیگ چرانے کی کوشش کی۔بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے ویڈیو شئیر کی جس میں بندروں کو سپریم کورٹ کے وکلا کے سامنے کوریڈور پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ان میں سے ایک بندر کمرہ عدالت کے دروازے کے پاس ایک چھوٹے سے شیلف پر چھلانگ لگاتا ہے اور ایک بیگ پکڑتا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے وکلاء مسکراتے ہوئے یہ سب مناظر دیکھ رہے تھے اور موبائل پر ویڈیوز بھی بنا رہے تھے، جس دوران ایک بندر نے بیگ سے لنچ باکس نکال کر اسے کھولنے کی کافی جدو جہد کی۔ مذکورہ ویڈیو کو 50 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کئے۔ According to an Indian media report, recently some monkeys entered the c...
Optimized by Optimole