Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: September 10, 2024

وہ نقاب پوش کون تھے، جو ایوان میں گھسے اور ہمارے ارکان کو اٹھا کر لے گئے: علی محمد خان
اہم خبریں

وہ نقاب پوش کون تھے، جو ایوان میں گھسے اور ہمارے ارکان کو اٹھا کر لے گئے: علی محمد خان

Who were those masked men who entered the House and carried away our members: Ali Muhammad Khan رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ غلط ہوا مگر کل رات جو ہوا وہ جمہوریت کا نو مئی تھا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران علی محمد خان نے فلور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کل رات ہمارے اراکین نے پناہ لی اور پارلیمنٹ میں چھپتے رہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد بھی اراکین کو پناہ نہ مل سکی، وہ نقاب پوش کون تھے، جو ایوان میں گھسے اور ہمارے ارکان کو اٹھا کر لے گئے، یہ جمہوریت، پاکستان اور اس کے آئین پر حملہ ہے۔علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج میرا مقدمہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں جمہوریت کا ہے، کل رات جس نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا ہے اگر آرٹیکل 6 لگانا ہے تو ان پر لگائیں، ہم اسرائیل میں نہیں پاکستان میں ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت میں گرفتاریاں ہوتی ہیں مجھے 7 بار گرفتار کیا گی...
حکومتی ادارے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
مقامی خبریں

حکومتی ادارے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

Government agencies are hiding the accused of fake video of Uzma Bukhari: Chief Justice Lahore High Court لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق حکومتی ادارے عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے ملزمان کو چھپا رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کہی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے اور بینک اکاؤنٹ سیل کیے جا رہے ہیں، فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں چھاپہ مارا گیا، لاہور میں 2 چھاپے مارے گئے ہیں، ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں، چھاپے مارے جا رہے ہیں، کے پی ہاؤس میں بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔جس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کی رپورٹ کے م...
اس سے پہلے کہ اڈیالہ جیل کا گھیراؤ ہو بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے: محمود خان اچکزئی
اہم خبریں

اس سے پہلے کہ اڈیالہ جیل کا گھیراؤ ہو بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے: محمود خان اچکزئی

PTI founder should be released before Adiala Jail siege: Mehmood Khan Achakzai رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور اور عوام نے حکومت کو الٹی میئٹم دے دیا ہے۔ اس سے پہلے کہ اڈیالہ جیل کا گھیراؤ ہو بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے۔رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور معاشی حالت اتنی اچھی نہیں کہ بنگلہ دیش کی طرح کسی تحریک کا جھٹکا برداشت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا درجہ حرارت 99 ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے۔ عوام جلسے میں صرف ایک ہی بات کر رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی لیڈر شپ نے ابھی تک رہا کیوں نہیں کرایا۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سے عوام پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کے لیے ہم نے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود ابھی تک آپ نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کیوں...
جم خانہ کی زمین ایک سو سترہ ایکڑ سات کنال اور ماہانہ کرایا صرف 417 روپے
مقامی خبریں

جم خانہ کی زمین ایک سو سترہ ایکڑ سات کنال اور ماہانہ کرایا صرف 417 روپے

The land of the gymkhana is one hundred seventeen acres and seven kanals and the monthly rent is only Rs. 417 راو دلشاد:پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی کا معاملہ زیر بحث آگیا لاہور جمخانہ کلب ماہانہ 417روپے ماہانہ کرایہ لیز پر ہونے پر سپیکر پھٹ پڑے ، ممبر شپ لینے سے انکار کردیا ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور جمخانہ لیز کے معاملے پر سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی۔سپیشل کمیٹی دو ہفتے میں جمخانہ کلب کے معاملے پر رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔سپیکر ملک محمد احمدخان نے کہا کمیٹی لاہور جمخانہ کلب کے کرایوں کو دیکھے گی ، کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی 70سال تک دانستہ طورپر ایسا کیوں کیاگیا، دو ہفتہ میں جمخانہ کلب رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو بھی بھیجی جائے گی،لاہور جمخانہ کلب پر تمام کارروائی عوام کے سامنے کی جائے گی،جمخانہ کلب کے ممبرشپ نہیں لینگے نہ کسی رکن کو ممبر شپ کی ضرورت ہے.حکومتی و ا...
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی
اہم خبریں

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی

The prime minister directed the members of the National Assembly and senators of the coalition parties to stay in Islamabad وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے۔ معاشی ماہرین کی ستمبر میں افراط زر میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کےلیے خوشخبری سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں بھی افراط زر کی شرح کو سنگل ڈیجٹ پر چھوڑ کر گئے تھے۔ اللّٰہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں ملک وقوم کےلیے بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپریل 2022 میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی جو جدوجہد شروع کی تھی، ہم نے...
Optimized by Optimole