دہشتگردی ختم کرنے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
The time has come to end terrorism: Prime Minister
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شہید ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل اور کرک میں بھی بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا، تحریک طالبان کے دہشت گرد افغانستان سے آپریٹ کرتے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مؤثر آپریشن ہوئے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد سی پیک اور ترقی کے منصوبے روکنا چاہتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بس سے اتار کر لوگوں کو شہید کیا، دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے، جس کے لیے افواجِ پاکستان کو تمام وسائل مہیا کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے آئین اور جھنڈے کو تسلیم کرنے والوں سے بات چیت کے راستے کھلے ہیں، دشمن...






