غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری، مزید 40 فلسطینی شہید
40 more Palestinians martyred as Israeli forces bombard Gaza
غزہ میں ایک بار پھر اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ، صیہونی فورسز کی خان یونس کے مختلف علاقوں میں بھی بمباری جس سے متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلح میں اپنی کارروائیوں کو وسیع کردیا ہے، اس علاقے میں ایک ملین بے گھر افراد کا ہجوم ہے، اسرائیل نے مکینوں کو دھمکیاں دینے کے بعد شہر کے نصف سے زیادہ علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر بھی پرتشدد حملے کئے اور فائر بیلٹس کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40ہزار 265 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 93ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔
In Gaza, the Israeli attacks increased once again, the Zionist forces also bombarded various areas of Khan Yunis, ...





