Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: August 20, 2024

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ
اہم خبریں

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

Pakistan successfully test-fired Shaheen-2 ballistic missile پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلسٹک میزائل شاہین ٹو زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی تربیتی لانچنگ کا مقصد تربیت اور تکنیکی پیرا میٹرز کا جائزہ لینا تھا۔اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور اسٹریٹجک تنظیموں کے انجینئرز کے سینئر افسران نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے تکنیکی مہارت، لگن اور کام کو سراہا جبکہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کامیابی پر مبارک باد دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو اس کا...
شیخ حسینہ واجد کے خلاف تحقیقات کا آغاز
انٹرنیشنل

شیخ حسینہ واجد کے خلاف تحقیقات کا آغاز

Initiation of investigation against Sheikh Hasina Wajid بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے خصوصی ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف اجتماعی قتل کے مقدمات کی تحقیقات کاآغاز کردیاگیا۔ بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹربیونل نے غیرملکی خبر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسینہ واجد کے خلاف قتل کے مقدمات عام لوگوں کی جانب سے لائے گئے ہیں جن میں حسینہ واجد کے متعدد سابق معاونین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم کے خلاف اجتماعی قتل کے مقدمات ہیں اورٹربیونل جرائم کے مقدمات کی بھی تحقیقات کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی 15 سالہ حکومت کے خلاف تقریباً ایک ماہ کے دوران طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں 450 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تھی۔...
آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اہم خبریں

آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake tremors in various areas including Azad Kashmir وادی نیلم، دھیر کوٹ اور عباس پور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 20 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز سوپور کے قریب تھا۔ Earthquake tremors were also felt in other areas including Neelum Valley, Dhirkot and Abbaspur due to which panic spread among the citizens. According to the seismological center, the magnitude of the earthquake was recorded at 5.3 while the depth was 20 km and the epicenter was near Sopore.
ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی: صدر جو بائیڈن
انٹرنیشنل

ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی: صدر جو بائیڈن

Better days are coming, democracy will prevail: President Joe Biden شکاگو میں ہونیوالے ڈیموکریٹک پارٹی کے 4 روزہ نیشنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ امریکیوں کی بدولت ہمارے 4 سال غیر معمولی رہے۔صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امریکیوں سے محبت ہے اور اس اجتماع میں موجود ہر شخص میرے دل کے قریب ہے، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں، جمہوریت غالب آئے گی۔ جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کملا ہیرس جلد امریکا کی صدر بنیں گی، ڈونلڈ ٹرمپ 4 سال سے وعدے کرتے رہے لیکن کیا کچھ نہیں، ٹرمپ دور کی بہ نسبت امریکا آج زیادہ محفوظ ہے ۔امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے فیصلے آنے والی دہائیوں کے لیے ہماری قوم اور دنیا کی قسمت کا تعین کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلی سیا ہ فام خاتون کو امریکا کی سپریم کورٹ میں لا کر وعدہ پورا کیا، میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ ک...
Optimized by Optimole