اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے مارے جانے کا دعویٰ
Israeli army claims to have killed Hezbollah leader Hassan Nasrallah
اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ مارے گئے ہیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کو گزشتہ روز حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ حزب اللہ کی جانب سے تاحال اسرائیلی فوج کے دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی بھی فضائی حملےمیں مارے گئے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملوں کاہدف حسن نصراللہ تھے، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا۔اسرائیلی فوج کے مطابق حسن نصراللہ بیروت میں 6 عمارتوں کے نیچے بنکر میں موجود تھے، حسن نصراللہ کو نشانہ بنانےکی منصوبہ بندی طویل عرصے سے کی گئی تھی۔غیرملکی خبرای...


