
Lt General Asim Malik appointed as DG ISI.۔
لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں. ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے، ان کے والد کور کمانڈر راولپنڈی بھی تعینات رہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد کو جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے۔
Lt Gen Asim Malik appointed DGISI, Lt Gen Asim Malik will assume his new charge on September 30.
Lt Gen Asim is currently serving as Adjutant General in GHQ.
Lt Gen Asim has previously commanded the Infantry Division in Balochistan and Infantry Brigade in Waziristan, Lt Gen Asim has also received the Sword of Honor in his course.
Apart from this, Lieutenant General Asim Malik has also been posted as Chief Instructor NDU and Instructor Command and Staff College Quetta, Lieutenant General Asim Malik is also a graduate of Fort Leavenworth and Royal College of Defense Studies. Sources say that Lieutenant General Asim Malik belongs to a military family, his father Ghulam Muhammad was also posted as Lieutenant General, his father was also posted as Corps Commander Rawalpindi.
Sources have said that Lt Gen Asim Malik’s father is known as General GM.
