مریم نواز کا ”اپنی چھت اپنا گھر“ منصوبے کا افتتاح
Inauguration of Maryam Nawaz's "Apni Chhat Apna Ghar" project
منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آج پنجاب کے عوام کو خوشخبری دینا چاہتی ہوں، آج وہ سکیم لانچ کرنے جارہی ہوں جس کا مجھے اور میاں نوازشریف سمیت پنجاب کے عوام کو بھی بہت انتظار تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی دیکھ کر لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت نہ ہوتو انسان کو وہ کمی محسوس ہوتی ہےجس کا لفظوں میں بیان مشکل ہے، مجھ سے پوچھا جاتا تھا آپ اس سکیم کو کب لارہےہیں؟۔ اپنے گھر سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہوتی، ہم لوگوں کو جلدی جلدی گھر بناکر بھی دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور متعلقہ حکام نے اس منصوبے پر بہت محنت سےکام کیا، شہری علاقوں میں 1سے 5مرلے تک زمین ہےتو حکومت آپ کو پیسے دے گی، حکومت ...




