صنم جاوید کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ملاقات
Sanam Javed's arrival at Parliament House, meeting with Opposition Leader Umar Ayub
صنم جاوید کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے چیمبر آمد، صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ نے عمر ایوب سے ملاقات کی۔عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پوری تحریک انصاف آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے۔صنم جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، بانی پی ٹی آئی کے نظریئے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گی، لیڈر شپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکر گزار ہوں۔ عمر ایوب نے مزید کہا کہ آپ کے اہل خانہ نے چودہ ماہ تک قربانی دی، مشکل وقت سہا، بہترمستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔
Sanam Javed's opposition leader Umar Ayub Khan came to the chamber, Sanam Javed a...






