
Sanam Javed was stopped from being taken out of Islamabad, the court ordered to produce
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکتے ہوئے ساڑھے 5 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے والد کی بیٹی کی رہائی کے لیے درخواست پر سماعت کی ، صنم جاوید کے والد کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیے کہ درخواست گزار کی بیٹی کو غیر قانونی طور پر وکیل کے آفس سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز مجسٹریٹ نے انکو کیس سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئے ہیں ؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔
وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ گزشتہ روز 12 ویں ایف آئی آر میں میری مؤکلہ ڈسچارج ہوئی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے تمام مقدمات سے متعلق فیصلہ موجود ہیں، گوجرانوالہ جیل کے باہر 13 جولائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا تھا؟ جس پر وکیل علی اشفاق نے جواب دیا گوجرانوالہ سے ڈسچارج ہوئی تو اسلام آباد ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا، گزشتہ روز مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کیس میں ڈسچارج کیا تو پولیس نے پھر گرفتار کرلیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس وقت کیا صورتحال ہے؟ تاہم صنم جاوید کی گرفتاری سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد لاعلم نکلے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد او ر ڈی جی ایف آئی اے کو ساڑھے 5 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ صنم جاوید کو بھی ساڑھے 5 بجے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
The Islamabad High Court ordered Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) leader Sanam Javed to appear in the court at 5:30 pm while preventing her from being taken out of Islamabad.
Islamabad High Court Justice Mian Gul Hasan Aurangzeb heard the petition of Sanam Javed’s father for the release of his daughter, Sanam Javed’s father’s lawyer Barrister Mian Ali Ashfaq appeared before the court.
Lawyer Mian Ali Ashfaq argued that the petitioner’s daughter was illegally arrested from the lawyer’s office, yesterday the magistrate ordered to discharge her from the case. The court inquired whether the Additional Attorney General has come? Advocate General Islamabad appeared before the court.
Lawyer Mian Ali Ashfaq said that yesterday my client was discharged in the 12th FIR, there are decisions related to all the cases of Lahore High Court, she was arrested on July 13 outside Gujranwala Jail.
The court inquired that the Islamabad police had arrested him? To which lawyer Ali Ashfaq replied that after being discharged from Gujranwala, he was arrested by Islamabad FIA.
The court inquired what is the current situation? However, Advocate General Islamabad remained ignorant about the arrest of Sanam Javed. The Islamabad High Court banned Sanam Javed from being taken out of Islamabad and ordered her recovery.
The Islamabad High Court summoned IG Islamabad and DG FIA in personal capacity at 5:30 pm while Sanam Javed was also ordered to appear in the Islamabad High Court at 5:30 pm.
