دلیپ کمار کا بنگلہ 155 کروڑ روپے میں فروخت
Dilip Kumar's bungalow sold for Rs 155 crore
ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع 9 ہزار 5 سو سے زائد مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ تین منزلہ بنگلہ 9ویں، 10ویں اور 11ویں منزل پر محیط ہے، جس کی فی مربع فٹ کی شرح 1.62 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ اس اپارٹمنٹ کی رجسٹریشن کے لیے تیس ہزار روپے جبکہ 9.30 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔گزشتہ برس دلیپ کمار کے اہل خانہ نے ریئل اسٹیٹ کے ساتھ معاہدہ طے کیا تھا، جس کے تحت اس بنگلے کو ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے فروخت کیا گیا ہے۔ریئل اسٹیٹ اس جگہ ایک پرتعیش رہائشی پروجیکٹ تیار کرے گی، جس میں دلیپ کمار کی زندگی اور اہم سنگ میل کے لیے وقف ایک میوزیم بھی قائم کیا جائے گا، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منصوبہ 2027 تک مکمل ہو جائے گا۔
Spread over an area of more than 9500 square feet in Bandra, Mumbai, this three-storied bungalow covers the 9th, 10th and 11t...






