صنم جاوید کواسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا گیا، عدالت کا پیش کرنے کا حکم
Sanam Javed was stopped from being taken out of Islamabad, the court ordered to produce
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکتے ہوئے ساڑھے 5 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کے والد کی بیٹی کی رہائی کے لیے درخواست پر سماعت کی ، صنم جاوید کے والد کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔وکیل میاں علی اشفاق نے دلائل دیے کہ درخواست گزار کی بیٹی کو غیر قانونی طور پر وکیل کے آفس سے گرفتار کیا گیا تھا، گزشتہ روز مجسٹریٹ نے انکو کیس سے ڈسچارج کرکے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل آئے ہیں ؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ گزشتہ روز 12 ویں ایف آئی آر میں میری ...





