Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: July 21, 2024

جوبائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار
انٹرنیشنل

جوبائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار

Joe Biden withdraws from the presidential race امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر دستبرداری کا اعلان کیا، امریکی شہریوں کے نام انہوں نے پیغام میں کہا کہ آپ کا صدر بننا میرے لئے بڑے فخر کی بات تھا، میری خواہش تھی کہ دوبارہ صدارتی انتخابات لڑوں۔انہوں نے لکھا پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، قوم سے اس ہفتے خطاب کروں گا، باقی مدت کیلئے بطور صدر ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، ہم نے ملکر کرونا اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا، امریکی صدر بننا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ American President Joe Biden announced his resignation on social media, in the name of American citizens, he said in a message that it was a matter of great pride for me to be your president, I wanted to contest the presidential elections again.He wrote, "I have decided to resign in the best interest of...
خلیل الرحمان اغوا کے بعد رہا، مقدمہ درج
انٹرٹینمنٹ

خلیل الرحمان اغوا کے بعد رہا، مقدمہ درج

Khalil-ur-Rehman remained after the abduction, a case is registered خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اغوا اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ ان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمان قمر کو فون کر کے اپنے گھر بلایا تھا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں اور جب وہ خاتون کے گھر پہنچے تو مسلح افراد نے واردات کی اور اُنہیں اغواء کر لیا۔خلیل الرحمان قمر نے اغوا کاروں کو بھاری رقم دی جس کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا گیا، بعدازاں سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کر لیا۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرتے رہے اور اُنہیں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے، ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے موبائل، گھڑی، نقدی چھینی اور اے ٹی ایم کارڈ سے ...
خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ تقریب
انٹرنیشنل

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ تقریب

The annual ceremony of bathing the Kaaba سعودی عرب میں آج نماز فجر کے بعد سالانہ غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب ہوئی۔ ہر سال کی طرح اس برس بھی 15 محرم الحرام کو خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ نے غسل کا آغاز کیا۔اس بابرکت عمل کیلئے خانہ کعبہ کے کلید بردار عبدالوہاب بن زین العابدین الشیبی نے نماز فجر کے بعد بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور پھر حکام اندر داخل ہوئے، خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش اور دروازے کو آب زم زم اور عرق گلاب سے دھویا گیا، غسل کے بعد اسے عود، عرق گلاب اور بخوز سمیت دیگر خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت ڈپٹی گورنر مکہ، حرمین شریفین انتظامی امور کے صدر اور اراکین سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے حاصل کی۔غسل کعبہ کے موقع پر بیت اللہ شریف کے گرد سکیورٹی فورسز نے حفاط...
بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی
انٹرنیشنل

بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی

Death toll rises to 133 during violent protests in Bangladesh بنگلادیش میں ملازمتوں کےکوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج میں ہلاکتوں کی تعداد 133 ہو گئی۔حکومت کی جانب سے بنگلہ دیش بھر میں کرفیو نافذ ، اہم مقامات پر فوج تعینات کردی گئی،ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند، ٹرین، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔طلبہ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 133 افراد جا ں بحق، 30صحافیوں سمیت اڑھائی ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب طلبہ نے جیل پر دھاوا بول دیا ہے، طلبہ کے حملے میں سیکڑوں قیدی رہا کرا کر جیل کو آگ لگا دی گئی، جبکہ حسینہ واجد نےمظاہرین کو71میں پاک فوج کے حمایتی رضاکار قرار دیدیا۔ Death toll rises to 133 in Bangladesh protests against job quota systemThe government has imposed a curfew across Bangladesh, the army has been deployed at important places, educational institutions across the c...
پاکستان کی جرمنی میں قونصل خانے پر حملہ کی شدید مذمت
اہم خبریں

پاکستان کی جرمنی میں قونصل خانے پر حملہ کی شدید مذمت

Pakistan strongly condemns the attack on the consulate in Germany جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کے بعد پاکستان نے جرمن حکومت کے سامنے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند گروہ کی جانب سے فرینکفرٹ میں اپنے قونصل خانے پر حملے اور جرمن حکام کی طرف سے قونصل مشن کے احاطے کی تقدس اور سلامتی کے تحفظ میں ناکامی کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل کے واقعے سے قونصل عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہوا اور فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل خانے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا، جرمن حکومت کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں جرمن حکومت پر زور دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جرمنی ویانا کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور جرمنی میں پاکستانی سفارتی مشنز اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری...
جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ، پرچم اتار لیا
انٹرنیشنل

جرمنی میں افغان شہریوں کا پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ، پرچم اتار لیا

Afghan citizens in Germany threw stones at the Pakistani consulate, took down the flag جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کی جانب سے پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ اور پاکستانی پرچم اتارنے کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا۔ پاکستانی سفارتی حکام نے فرینکفرٹ میں پیش آئے افسوسناک واقعے پر جرمنی کی وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتارا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کی ذمہ داری جرمن حکومت کی ہے، اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی سکیورٹی کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔فرینکفرٹ میں جرمنی کے حکام کی جانب سے پاکستانی ...
Optimized by Optimole