ملک کی تباہی کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہے: مریم نواز
The person sitting in Adiala Jail is responsible for the destruction of the country: Maryam Nawaz
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو تین حکومتیں ملیں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے، ایک شخص کو 4 سال حکومت ملی اس نے ملک کی وہ تباہی کی جس کی مثال نہیں ملتی، نوازشریف نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، آج آئی ایم ایف کو لانے والا وہی ہے جو اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز سے عرض ہے اس ملک کو چلنے دیں، جس شخص کو آپ واپس لانا چاہتے ہیں وہ قوم کا مجرم ہے، ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہماری حکومت 5 سال مکمل کرے گی، کوئی رخنہ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، خدارا اس ملک پر رحم کریں۔مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کو بیگناہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، آپ نے جو جرم کئے وہ ٹی وی پر سب نے دیکھے ...



