Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: July 25, 2024

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مجرم اور جھوٹا
انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو مجرم اور جھوٹا

Israeli Prime Minister Netan yahu is a criminal and a liar. اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی ایوان نمائندگان میں خطاب پر تنقید کرتے ہوئے برنی سینڈرز نے کہا کہ اسرائیلی انتہا پسند حکومت کی جانب سے امداد روکنے پر فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل میں اپنی کم ہوتی مقبولیت کیلئے کانگریس میں مہم چلانے آئے ہیں۔ Criticizing the Israeli Prime Minister's speech in the US House of Representatives, Bernie Sanders said that Palestinian children are suffering from malnutrition due to the stoppage of aid by the Israeli extremist government. Bernie Sanders says Netanyahu has come to Congress to campaign for his dwindling popularity in Israel....
ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ
اہم خبریں

ایپکس کمیٹی اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ

Decision of indiscriminate action against terrorists in Apex Committee meeting وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا۔علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے علاوہ بنوں جرگہ کے ارکان شریک ہوئے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ایپکس کمیٹی اجلاس کے شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا ہے، بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت منعقدہ ایپکس کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے کے مطابق دہشت گرد ہر صورت قابل مذمت ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگر کوئی بھی مسلح غیرسرکاری شخص ملوث ہو تو اسے گرفتار کرکے...
وزیر جنگلات سے وزارت واپس لے لی
اہم خبریں

وزیر جنگلات سے وزارت واپس لے لی

The Ministry is withdrawn from the Minister of Forests. ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی ہو رہی تھی۔ بٹگرام کی تحصل الائی میں جنگلات کی کٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں پہاڑوں پر لوگوں کو بڑے پیمانے پر درخت کاٹتے ہوئے دیکھا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے درختوں کی کٹائی پر وزیر جنگلات فضل حکیم سے محکمے کا قلمدان واپس لے لیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر فضل حکیم کو محکمہ لائیو اسٹاک اور فشریز کا قلمدان سونپ دیا گیا۔الائی میں جنگلات کی کٹائی کی انکوائری کی گئی۔ الائی میں جنگلات کی کٹائی کی اجازت تھی، کٹائی جوائنٹ فارسٹ سے کی گئی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 25 جون کو درختوں کی کٹائی روک دی گئی، اب صوبہ بھر میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی ہے۔ دوسری جانب فضل حکیم کا کہنا ہے کہ میں نے وزیراعلیٰ کو خود درخواست کی تھی کہ میرا محکمہ...
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

The Election Commission has issued notification of 39 members of PTI سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 39 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محبوب شاہ، جنید اکبر، اعلی خان جدون، اسد قیصر، شہرام خان، مجاہد علی، انور تاج، فضل محمود خان، ارباب امیر ایوب، شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب، آصف خان، سید شاہ احد علی شاہ، شاہد خان، نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت، اسامہ احمد پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار قرار دیے گئے ہیں۔اسی طرح پی ٹی آئی کے کامیاب امیدواروں میں شفقت عباس، علی افضل ساہی، رائے حیدر علی خان، نثار احمد، رانا عاطف، چنگیز احمد خان، محمد علی سرفراز، خرم شہزاد ورک، لطیف کھوسہ، رائے حسن نواز خان، عامر ڈوگر، زین قریشی، رانا محمد فراز نون، ممتاز مصطفیٰ، شبیر علی قریشی، عمبر مجید، اویس حیدر اور زرتاج گل بھی شامل ہیں۔ According to the decision of the Supreme...
پنجاب بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
اہم خبریں

پنجاب بھر میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ

Section 144 enforced for 3 days across Punjab پی ٹی آئی کی کل کی احتجاج کی کال پر پنجاب حکومت ان ایکشن ہوگئی، پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی، صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی بھی ہدایت کی گئی۔ The Punjab ...
21 ارب ڈالرز سے زائد کمی کے باوجود ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص
دلچسب و عجیب

21 ارب ڈالرز سے زائد کمی کے باوجود ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص

despite the loss of more than 21 billion dollars, Elon Musk is the richest person in the world. ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی آئی ہے۔ 24 جولائی کو ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 11 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 21 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد شیئرز کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصّہ بھی اسی کمپنی کے شیئرز سے منسلک ہے۔24 جولائی کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس کے مطابق رواں سال اپریل سے جون کے دوران کمپنی کے منافع میں 45 فیصد کمی آئی ہے۔ ایک دن میں دولت میں اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 241 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ Elon Musk's wealth has decreased by more than 21 billion dollars in one day. On July 24,...
Optimized by Optimole