.ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
Eid Milad-ul-Nabi is being celebrated with devotion and respect across the country.
عید میلادالنبیﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں۔ نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر، وہی قرآں، وہی فرقاں، وہی یٰسین، وہی طہٰ، سرور کائنات آقائے دوجہاں نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت کا ہر طرف جشن منایا جارہا، تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں دن بھر جلوس بھی نکالے جائیں گے۔عید میلادالنبیﷺ کی تیاریوں کے بعد عاشقان رسولﷺ نے گلی گلی، قریہ قریہ سجا دیا، شاہراہیں، چھوٹی بڑی عمارتیں، گھر رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگئے، مساجد میں خصوصی محافل اور چراغاں کیا گیا۔رحمت دوعالم، فخر کائناتﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے۔عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر دن کے آغاز کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، چاروں صوبائی دارالحک...

