Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: July 2024

محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
اہم خبریں

محرم کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

Approval to deploy army across the country during Muharram وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے جبکہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت کی کیا جائے گا ۔حکومت کی جانب سے جاری کیے نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صوبوں کی درخواست پر فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی گئی، کتنی تعداد میں اور کہاں کہاں فوج تعینات ہونی ہے فیصلہ صوبے کریں گے۔ According to the notification issued by the federal government, the federal government has approved the deployment of Pakistan Army and Civil Armed Forces in Islamabad,...
صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام طلب کرلیا
اہم خبریں

صدر زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام طلب کرلیا

President Zardari convened the meeting of the National Assembly tomorrow evening صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے ۔ 23 جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاٹا میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کیا تھا۔ The President of the State has called the National Assembly meeting under Article 54 (1) of the Constitution. On June 23, the opposition leaders protested against the 'Operation Resolute Stability' in the National Assembly session in FATA.
دلیپ کمار کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے
انٹرٹینمنٹ

دلیپ کمار کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

3 years have passed since Dilip Kumar left his fans دلیپ کمار تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔وہ اپنے کیریئر میں انداز، داغ، رام اور شام، نیا دور، مدھومتی، دیوداس اور آدمی جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے، دلیپ کمار کو حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے بھی نوازا، اُنہیں اس وقت کے صدر محمد رفیق تارڑ نے ایوارڈ دیا تھا۔ دلیپ کمار نے بہت سی فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے لیکن ’مغل اعظم‘ میں ان کی رومانوی اداکاری اور ’رام اور شام‘ میں ان کے کردار کو آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔لیجنڈری اداکار نے 6 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی متعدد فلموں کو بالی ووڈ کی لازوال فلمیں بھی مانا جاتا ہے، وہ ان چند شوبز ش...
نئے اسلامی سال کا آغاز،غلاف کعبہ تبدیل
انٹرنیشنل

نئے اسلامی سال کا آغاز،غلاف کعبہ تبدیل

The beginning of the new Islamic year, the cover of the Kaaba is changed. نئے اسلامی سال یعنی محرم الحرام 1446 ہجری کے آغاز کے ساتھ مکۃ المکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ اور الحرمین الشریفین کی جنرل پرزیڈنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کر دیا۔کسوہ کو تبدیل کرنے کیلئے 159 تکنیکی ماہرین اور کاریگر کو شامل کیا گیا، غلاف کعبہ کی تبدیلی کے وقت مسجد الحرام میں روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے، ہزاروں کی تعداد میں نمازی اور زائرین موجود تھے جو اس روح پرور تقریب کا حصہ بنے۔ With the beginning of the new Islamic year, Muharram 1446 Hijri, the administration of Masjid al-Haram in Makkah and the General Presidency of the Two Holy Mosques changed the cover of the Kaaba.159 technicians and artisans were involved in changing the Kiswah, during the changing of the cover of the Kaaba, a soulful scene was w...
پٹرولیم ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس ختم، نوٹیفکیشن جاری
بزنس

پٹرولیم ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس ختم، نوٹیفکیشن جاری

Advance tax imposed on petroleum dealers is over, notification issued فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال مؤخر کرنے کے اعلان کے فوری بعد ہی پٹرولیم ڈیلرز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وفاقی وزارت توانائی کے ڈی جی آئل کی جانب سے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی تھی کیونکہ ڈیلرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں اس لئے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کا ہے۔ Immediately after the Federal Board of Revenue announced the postponement of the strike by the petroleum dealers, a notification was also issued to abolish the advance tax levied on the petroleum dealers.Clarification was sought from FBR on behalf of DG Oil of Federal Ministry of Energy as dealers, retail outlets operate on fixed dealer margin s...
مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب
انٹرنیشنل

مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب

Masoud Pezeshkian elected as the new president of Iran ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کرلی ہے ۔ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ افراد نے مسعود پزشکیان کو ووٹ دیا۔سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرسکے ، یوں الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔ According to the results of the second phase of the presidential election in Iran, the reformist candidate Masoud has easily won over his rival and hard-line leader Saeed Jalili.The results of the second phase of the presidential election have been ann...
Optimized by Optimole