
3 years have passed since Dilip Kumar left his fans
دلیپ کمار تقسیم ہند سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہوئے، ان کا اصل نام یوسف خان تھا اور انہوں نے 1944 میں 22 سال کی عمر میں فلم ’جوار بھاٹا‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔
وہ اپنے کیریئر میں انداز، داغ، رام اور شام، نیا دور، مدھومتی، دیوداس اور آدمی جیسی کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ رہے، دلیپ کمار کو حکومت پاکستان نے نشان امتیاز سے بھی نوازا، اُنہیں اس وقت کے صدر محمد رفیق تارڑ نے ایوارڈ دیا تھا۔ دلیپ کمار نے بہت سی فلموں میں مختلف قسم کے کردار ادا کئے لیکن ’مغل اعظم‘ میں ان کی رومانوی اداکاری اور ’رام اور شام‘ میں ان کے کردار کو آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
لیجنڈری اداکار نے 6 درجن سے زائد فلموں میں کام کیا اور ان کی متعدد فلموں کو بالی ووڈ کی لازوال فلمیں بھی مانا جاتا ہے، وہ ان چند شوبز شخصیات میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنے کام سے بالی ووڈ کے سنہرے دور کی داغ بیل ڈالی۔
ان کی آخری فلم ’قلعہ‘ 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، بالی ووڈ کے مشہور اداکار دلیپ کمار کو 1994 میں دادا صاحب پھالکے جبکہ 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا، اس کے علاوہ دلیپ کمار کو پاکستان کے اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ نشانِ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے ۔
شہنشاہ جذبات 11 اکتوبر 1966 میں اداکارہ سائرہ بانو سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ 98 سالہ دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو سانس میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے لیکن ان کی یاد مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ تازہ رہے گی۔
Dilip Kumar was born on December 11, 1922 in Peshawar, the capital of the Khyber Pakhtunkhwa province of Pakistan before the partition of India. His real name was Yusuf Khan. was
In his career, he was a part of many super hit films like Anaz, Daag, Ram Aur Shaam, Naya Dur, Madhumati, Devdas and Aadmi. Dilip Kumar was also awarded Nishan Imtiaz by the Government of Pakistan. The award was given. Dilip Kumar played a variety of roles in many films but his romantic performance in ‘Mughal Azam’ and his role in ‘Ram Aur Shaam’ are still loved even today.
The legendary actor acted in more than 6 dozen films and many of his films are regarded as timeless Bollywood films, he is one of the few showbiz personalities who left a mark on the golden era of Bollywood. .
His last film ‘Qalaa’ was released in 1998. Famous Bollywood actor Dilip Kumar was awarded the Dadasaheb Phalke in 1994 and the Padma Vibhushan in 2015, in addition to the Nishan-e-Imtiaz, Pakistan’s highest civilian award. has also been awarded.
Sheshanshah Etiyam tied the knot with actress Saira Bano on 11 October 1966. 98-year-old Dilip Kumar died on July 7, 2021 due to breathing problems in a hospital in Mumbai, but his memory will always be fresh in the hearts of his fans.
