Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: July 25, 2024

ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا:عظمیٰ بخاری
مقامی خبریں

ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا:عظمیٰ بخاری

An indecent video posted my picture on social media: Uzma Bukhari لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک نازیبا ویڈیو پر میری تصویر لگا کر سوشل میڈیا پر اچھالا گیا، میری تصویر کو ٹوئٹر پر باقاعدہ طور پر ایک پارٹی کے لوگوں نے وائرل کیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ لاہور ایک خاتون ہیں، میں بطور صوبائی وزیر نہیں بلکہ ایک خاتون کے طور عدالت سے انصاف لینے آئی ہوں۔صوبائی وزیر اطلاعات و رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عدالت بتائے کیا انصاف صرف پی ٹی آئی کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ کچھ 9مئی کی دہشتگرد بہنوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کی 2 خواتین نئی نئی ہیروئن بنی ہیں، 9 مئی کی دہشتگردوں کو کہا جا رہا ہے یہ قوم کی بیٹیاں ہیں، ہم بھی قوم کی بیٹیاں ہیں، ہمیں انصاف کون دے گا؟ عدالت سے پوچھنے آئی ہوں انصاف صرف پی ٹی آئی کو ملنا ہے یا کسی اور ک...
بیوروکریٹس کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے الیکٹرانک ایویلیوایشن سسٹم کی منظوری
مقامی خبریں

بیوروکریٹس کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے الیکٹرانک ایویلیوایشن سسٹم کی منظوری

Adoption of electronic evaluation system to evaluate the performance of bureaucrats اسٹیبلشمنٹ ڈویژن متعلقہ افسر کی کارکردگی، آئوٹ پٹ اور دیانتداری کے متعلق جائزے کیلئے براہ راست رپورٹنگ آفیسر اور کائونٹر سائن کرنے والے افسر سے الیکٹرانک ذرائع سے رجوع کرے۔ کہا جاتا ہے کہ الیکٹرانک پرفارمنس ایویلیوایشن سسٹم سرکاری ملازمین کے اس بڑھتے رجحان کی روک تھام میں موثر ثابت ہوگا جس کے تحت وہ اپنے براہِ راست بالا افسر سے اپنی اے سی آر حاصل کرتے ہیں۔ کارکردگی کی یہ جانچ رپورٹس، جنہیں عموماً سالانہ خفیہ رپورٹس (اے سی آر) کہا جاتا ہے، تمام سرکاری ملازمین کی ترقیوں اور تقرریوں کے حوالے سے اہم تصور کی جاتی ہیں۔ تاہم، برسوں سے اے سی آر لکھنے کا نظام افادیت کھو چکا ہے کیونکہ سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد کے معاملے میں اے سی آر متعلقہ افسران اور ان کے اعلیٰ افسران کے درمیان تعلقات کی بنیاد پر لکھی...
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد
انٹرنیشنل

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کا پاکستانی نوجوان پر تشدد

Police torture Pakistani at Manchester Airport. مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لات مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اس پر بھی تشدد کیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ایئرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعہ کا علم ہے، تحقیقات شروع کردی ہے۔اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ واقع میں ملوث اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔واقعے کے خلاف پاکستانی کمیونٹی نے راچڈیل پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔اس حوالے ...
تحریک انصاف کا دسمبر میں حکومت بنانے کا دعوی
اہم خبریں

تحریک انصاف کا دسمبر میں حکومت بنانے کا دعوی

Tehreek-e-Insaf claims to form the government in December. ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ دسمبر تک حالات ٹھیک ہوجائیں گے، پی ٹی آئی کو اسمبلی میں اکثریت مل جائے گی۔ اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اور آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی اطلاعات ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اپنا بیانیہ لوگوں تک پہنچا رہے ہیں، باقی جو حکومت کرنا چاہتی ہے بسم اللّٰہ کرے، ہمیں کوئی پرواہ نہیں کہ حکومت کیا چاہتی ہے، کوشش ہوگی کہ ہمارا احتجاج قانون کے دائرے کے اندر ہو، حکومت رکاوٹ ڈالتی ہے یا سازش کرتی ہے تو ذمہ داری پھر حکومت کی ہوگی۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ حکومت تو کوئی ہے ہی نہیں یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کیسے فوج اور پی ٹی آئی میں فاصلے بڑھائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ مخص...
Optimized by Optimole