رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Rauf Hassan 2-day physical remand approved
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔عدالت نے دیگر تحریک انصاف کے مرد کارکنان کا بھی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ 2 خواتین کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ایف آئی اے) نے رؤف حسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت سے رؤف حسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں، ڈیوائسز ملیں گی تو مزید تفتیش ہوگی، ایف آئی اے کیس میں 30 روز تک جسمانی ریمانڈ کیا جا سکتا ہے۔
The District and Sessions Court Islamabad approved the 2-day physical reman...






