اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کے الزامات کے بعد اشفاق ستی کی واپسی
Ashfaq Sati returns after allegations of brutal violence against his wife
لاہور:تین ماہ قبل اشفاق ستی کی اہلیہ نومائکا کی جانب سے اپنے شوہر کی جانب سے خود پر وحشیانہ تشدد کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا تھا۔نومائکا نے اپنی پوسٹ میں دعوی کیا تھا کہ میرے پورے جسم، میری پسلیاں، میرے جبڑے اور میرے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ ساتھ میرے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے جس کی وجہ میرے شوہر کا مجھ پر کیا جانے والا وحشیانہ تشدد ہے۔اشفق ستی کی اہلیہ کے حق میں رابعہ انعم، محمد جبران ناصر، عائشہ عمر، ارمینا خان نے اپنے پیغامات جاری کیے تھے۔سابقہ نیوز اینکر رابعہ انعم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نومائکا سمیت دیگر خواتین کو بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ہمت دی۔اینکر پرسن اشفاق اسحاق ستی نے بعدازاں دعویٰ کیا تھاکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ٹی وی اینکر رابعہ انعم ذمہ دار ہوں گی، انہوں...






