پنجاب میں سرکاری افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ
Upheaval of government officials in Punjab
لاہور:پنجاب میں سرکاری افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ،دوسرے روز بھی پنجاب میں تقرر و تبادلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔17سےزائد افسروں کا تقرر اور تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔ثاقب منان ممبرایس اینڈ جی اے ڈی کو بورڈ آف ریونیو کا ممبر تعینات کردیا گیا۔ممبر بورڑ آف ریونیو فرح مسعود کو تبدیل کرکے ممبر ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح خالد سلیم کو ممبر چیف سیٹلمنٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا گیا ہے۔ تقرر کے منتظر یاور حسین کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریٹر ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کردیا گیاہے۔اسی طرح ڈی جی ڈی لوکل گورنمنٹ شفاعت علی کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پنجاب اگریکلچر طارق محمود کو ممبر پلاننگ تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح سیکرٹری لوکل گورنمنٹ محمد امین کو تبدیل کرکے ڈی جی ایگری کلچر تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری کمیونیکشین ج...






