Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: May 24, 2024

خیبرپختونخوا میں 2024-25 کا بجٹ پیش
اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں 2024-25 کا بجٹ پیش

2024-25 budget presented in Khyber Pakhtunkhwa اجلاس کی صدارت سپیکر بابر سلیم سواتی نے کی، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے بجٹ پیش کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی ایوان میں موجود تھے۔بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو واضح مینڈیٹ دیا، پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں بے مثال ترقیاتی کام کیے ہیں، ترقیاتی منصوبوں میں سے اہم صحت انصاف کارڈ کا اجرا ہے۔آفتاب عالم نے کہا کہ عوام کو صحت کی یکساں سہولیات مفت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا، پی ٹی آئی نے سکولوں، کالجز اور جامعات کی تعداد میں اضافہ کیا، تعلیمی معیار کی بلندی کے لیے مختلف پروگرامز متعارف کرائے، تعلیمی اصلاحات سے طلبہ کے لیے حصول تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوئے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منصوبوں نے م...
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان
کھیل

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان

Pakistan announced the squad for the T20 World Cup. آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے، 15 رکنی اسکواڈ میں صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان شامل ہیں۔بیٹر اعظم خان، افتخار احمد، آل راؤنڈر عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد عامر، شاہین آفریدی، عباس آفریدی، نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز دو جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، گروپ اے میں شامل قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو پاک بھارت ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں 11 جون کو مدمقابل آئیں گی، 16 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ Babar Azam will lead the team in ICCT 20 World Cup 2024, the 15-member squad includes Saim Ayub, Mohammad Rizw...
اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کے الزامات کے بعد اشفاق ستی کی واپسی
انٹرٹینمنٹ

اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کے الزامات کے بعد اشفاق ستی کی واپسی

Ashfaq Sati returns after allegations of brutal violence against his wife لاہور:تین ماہ قبل  اشفاق ستی کی اہلیہ نومائکا کی جانب سے اپنے شوہر کی جانب سے خود پر وحشیانہ تشدد کے انکشافات نے تہلکہ مچادیا تھا۔نومائکا نے اپنی پوسٹ میں دعوی کیا تھا کہ میرے پورے جسم، میری پسلیاں، میرے جبڑے اور میرے چہرے پر متعدد زخموں کے ساتھ ساتھ میرے جسم کا ہر حصہ بری طرح زخمی ہے جس کی وجہ میرے شوہر کا مجھ پر کیا جانے والا وحشیانہ تشدد ہے۔اشفق ستی کی اہلیہ کے حق میں رابعہ انعم، محمد جبران ناصر، عائشہ عمر، ارمینا خان نے اپنے پیغامات جاری کیے تھے۔سابقہ نیوز اینکر رابعہ انعم نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نومائکا سمیت دیگر خواتین کو بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی ہمت دی۔اینکر پرسن اشفاق اسحاق ستی نے بعدازاں دعویٰ کیا تھاکہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوا تو ٹی وی اینکر رابعہ انعم ذمہ دار ہوں گی، انہوں...
قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان”کھٹائی”میں پڑگیا
کھیل

قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان”کھٹائی”میں پڑگیا

The announcement of the national cricket team has gone sour لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا۔اگلے ماہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کی قیادت میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جانا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کا اعلان روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کے عمل پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر چیئرمین ناراضی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلبی کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کیلئےکسی اجلا...
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیدیا
انٹرنیشنل, اہم خبریں

عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دیدیا

The International Court of Justice ordered Israel to stop military operations in Rafah عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن روکنے کا حکم دے دیا۔عالمی عدالت انصاف میں رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے جنوبی افریقا کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔درخواست پر فیصلہ عالمی عدالت انصاف کے جسٹس نواف سلام نےپڑھ کر سنایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج کوغزہ کےعلاقےرفح میں فوجی کارروائیاں فوری طورپرروکنی ہوں گی،غزہ پٹی کےشہری انتہائی تشویشناک حالات سےدوچارہیں۔عدالت نے کہا کہ رفح میں فوجی آپریشن سے انتہائی افسوسناک انسانی سانحہ جنم لےسکتاہے۔عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک ماہ کے دوران غزہ پٹی میں صورتحال بہتربنانےکےاقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل بین الاقوامی تفتیشی ٹیم کے ارکان کو غزہ پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دے۔عال...
اگر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرتا تو ہم سے بھی امید نہ رکھے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
اہم خبریں

اگر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرتا تو ہم سے بھی امید نہ رکھے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

If someone does not respect the judiciary, then do not expect from us: Chief Justice Lahore High Court پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 14 لاکھ مقدمات، ججز کی کمی کا سامنا ہے، ہڑتالوں سے لوگ اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ 90 فیصد وکلا اچھے لوگ ہیں، ان وکلا کا مشکور ہوں جنہوں نے ہڑتال کلچر کو ختم کرنے میں مدد کی۔انہوں نے کہا کہ کوئی جج کسی پریشر میں نہ آئے، مجھ سمیت ہر جج کے دل میں وکیل کا احترام ہے، ہم کسی بار، کسی ادارے، کسی حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے، ہمارے دل میں سب کا احترام ہے، تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، اگر کوئی عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا تو ہم سے بھی توقع نہ رکھے، ہم پھر قانون کے مطابق چلیں گے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ آپس کی لڑائی سے ادارے کمزور ہوتے ہیں، ان سے ہوشیا...
Optimized by Optimole