ایلون مسک دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سرفہرست
Elon Musk is one of the richest person in the world
امریکی میگزین فاربز کے مطابق ایلون مسک نے ایک بار پھر دنیا کا مالدار ترین شخص ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔فوربز کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی دولت 209.5 ارب ڈالر ہو گئی ہے جو برنارڈ آرنلٹ کی دولت سے 5.2 ارب ڈالر زیادہ ہے،ان کی دولت میں اضافے کا سبب ان کے مصنوعی ذہانت کے نئے پروگرام ’ایکس اے آئی‘ کی مالیت میں اضافے کے باعث ہوئی ہے۔سوشل میڈیا ہینڈل ایکس اے آئی کی مجموعی دولت 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے،وہیں دوسری جانب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ کی مجموعی دولت 204.3 ارب ڈالر ہے، جبکہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔
According to the American magazine Forbes, Elon Musk has once again claimed the honor of being the richest person in the world.According to Fo...






