چیف جسٹس نے حکومت کی”واٹ”لگادی
The Chief Justice put the government's "watt".
اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ ہم حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟۔عوامی ترقیاتی منصوبوں پر ذاتی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان اور نعیم اختر افغان پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں وفاق سمیت چاروں صوبائی حکومتوں نے عوامی منصوبوں پر ذاتی تشہیر نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ وفاق سمیت چاروں صوبائی حکومتوں کے لا افسران نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عدالت عظمیٰ نے 2023ء میں اپنے ایک فیصلے میں ترقیاتی منصوبوں پر ذاتی تشہیر نہ کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔دوران سماعت عدالت نے وفاق سمیت چاروں صوبائی حکومتوں سے بیانات حلفی طلب کر لیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہر صوبہ ذاتی تشہیر کے معاملے پر متحد ہے۔ ذاتی تشہیر ک...






