مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات
Meeting of Turkmen ambassador with Maryam Nawaz.
وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترکمانستان اور پنجاب کے درمیان حکومتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیویچ مولاموف نے پنجاب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کےفروغ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کوپاکستان کا برادر ملک سمجھتےہے ،پنجاب میں توانائی، انڈسٹری، لائیو سٹاک اور زراعت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
Chief Minister Maryam Nawaz met the Ambassador of Turkmenistan to Pakistan, Attajan Nurlevich Molamov. In...






