پانچ ارب ڈالر سعودی سرمایہ پاکستان کیلئے مددگار ہوگا؟
Five billion dollars of Saudi capital will be helpful for Pakistan?
لاہور:5 ارب ڈالرز کی سعودی سرمایہ کاری آئی ایم ایف سے بڑا پروگرام لینے میں پاکستان کو مدد دے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور دیگر دوست ممالک بڑا آئی ایم ایف پروگرام دلوانےمیں پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ سعودی کمپنیاں ابتداء میں حکومتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہیں اور اس سلسلے میں زراعت، آئی ٹی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری پر کام ہو رہا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر لے جائیں۔ ادھر آئی ایم ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لیے پاکستان کو بڑی سرمایہ کاری اور نجکاری کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان پر ادائیگیوں کا بوجھ خاصا کم ہو جا...






