Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: May 2024

تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
اہم خبریں

تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Tehreek-e-Insaf's announcement to go to court against defamation law نسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ یہ کالا قانون بنایا جا رہا ہے، آئین کے مطابق کسی کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی، ہم اس قانون کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں مزاحمت کریں گے۔ جس نے ایوب خان کی مارشل لاء کی بات کی اس سے پوچھیں نواز شریف نے کیا کیا تھا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بابر اعوان نے عدالت کو پورا قانون سمجھایا ہے، عدالت کا مشکور ہوں جنہوں نے انصاف کیا، میرے پاس اڑن چھو نہیں کہ ایک ہی دن سارے پاکستان میں گھوم لوں، یہ سارے جھوٹے مقدمات ہیں۔ Speaking to the media outside the anti-terrorism court, the opposition leader in the National Assembly Umar Ayub said that this black law is being made, according to the constitution no one can be silen...
گندم درآمد سکینڈل: 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری
اہم خبریں

گندم درآمد سکینڈل: 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری

Wheat import scandal: Approval to suspend 4 officers نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے سکینڈل میں حکومت نے سرپلس گندم امپورٹ کرنے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا۔سفارشات کی روشنی میں وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔ In the scandal of importing surplus wheat during the caretaker regime, the government has determined the people responsible for importing surplus wheat. In light of the recommendations, the suspension of 4...
عدالت کا پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع
اہم خبریں

عدالت کا پنجاب حکومت کو ججز کی تعیناتی کیلئے آخری موقع

The last chance of the court for the Punjab government to appoint judges لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگری عدالت ون راولپنڈی سے کیسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی پنجاب حکومت کی درخواست پر چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سماعت کی۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے ججز تعنیاتی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مشاورت کی، وزیراعلیٰ نے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں ججز تعنیاتی کے معاملے کو ایجنڈا نمبر ون میں رکھنے کا کہا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کابینہ کا آئندہ اجلاس کب ہے؟ آپ کو کابینہ کی سپیشل میٹنگ بلا لینی چاہیے تھے یا سرکولیشن کے ذریعے کر لیتے، آپ کو آج یہ کام کر کے آنا چاہیے تھا۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ جمعے کے روز ہم کابینہ کا اجلاس بلا کر اس معاملے کو حل کر لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومتی کمیٹی کے لوگ بھی نہیں آئے،...
گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Extension of summer holidays, notification issued گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کے بجائے 25 مئی سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کہا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے 7 اضافی چھٹیاں ہوں گی، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں وہاں سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی.اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ Due to the increase in heat intensity, the summer vacations have been increased in Punjab. According to the Department of School Education, now the summer vacations will start from May 25 instead of June 1, the notification of which has also been issued.The Department of Sch...
لاہور: این ٹی ڈی سی کے گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی، متعدد علاقوں بجلی سے غائب
اہم خبریں

لاہور: این ٹی ڈی سی کے گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی، متعدد علاقوں بجلی سے غائب

Lahore: Fire broke out in the grid station of NTDC, several areas lost power. این ٹی ڈی سی کے بند روڈ پر 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن میں پاور ٹرانسفارمر جلنے سے آگ لگی، آگ کے باعث بند روڈ سے فیڈ ہونے والے لیسکو کے تمام گرڈ سٹیشنز بند ہو گئے۔آتشزدگی سے گرڈ سٹیشن بند ہونے کے بعد سبزہ زار، علامہ اقبال ٹاؤن، شاہ پور، اورنج لائن میٹرو ٹرین کے گرڈ، قرطبہ، میکلور روڈ، سنی ویو، سید پور سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم رہے ۔آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور این ٹی ڈی سی اہلکاروں کیساتھ ملکر آگ بجھانے میں مصروف رہے، آگ کی شدت زیادہ ہونے پر ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا A fire broke out in a 220 KV grid station on the closed road of NTDC due to the burning of a power transformer.After the grid station was ...
ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان میں سوگ کا اعلان
اہم خبریں

ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان میں سوگ کا اعلان

Mourning announced in Pakistan on the martyrdom of Ibrahim Raisi پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک بھر میں ایک روزہ سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کر دیا۔ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ابراہیم رئیسی کی موت پر اظہار تعزیت پیش کیا۔انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد ہم پر امید تھے کہ کوئی اچھی خبر موصول ہوگی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوسکا جس پر ہم دل کی گہرائیوں سے افسردہ ہیں۔انہوں نے دعا گو ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے اہل خانہ و ایرانی قوم کو اس سانحے پر صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے گزشتہ ما...
Optimized by Optimole