بھارتی مسلمان گورنر ہندو دیوتا کو سجدہ ریزہوگیا
The Indian Muslim governor prostrated himself to the Hindu deity
اتر پردیش: بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر میں سجدہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہیں نے ایودھیا کے رام مندر میں مُورتی کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو کے پسِ منظر میں ہندو مذہب کے نعرے بھی سُنے جاسکتے ہیں۔گورنر عارف محمد خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ اُنہوں نے رام مندر کا دورہ کرکے ہندو دیوتاؤں کی پوجا کی۔اس موقع پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف محمد خان نے کہا کہ میں جنوری میں دو بار ایودھیا آیا تھا، یہاں آکر آج بھی پہلی بار جیسا ہی محسوس کررہا ہوں۔
Uttar Pradesh: I...






