رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ
Rishi Sunak has resigned from the leadership of the Conservative Party
برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا۔ کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے اور آج سے 29 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔امیدواروں کو ووٹنگ کے پہلے دور کیلئے 10 ایم پیز کی حمایت درکار ہوگی جبکہ حتمی 2 امیدواروں میں کسی ایک کا انتخاب ووٹ سے مشروط ہو گا۔کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ کا انتخاب آن لائن ووٹنگ سے کرایا جائے گا اور پارٹی کے نئے سربراہ کا اعلان 2 نومبر کو ہوگا۔ نئے لیڈر کے انتخاب تک رشی سونک قائم مقام کے طور پر قیادت کریں گے۔
Former British Prime Minister Rishi Sunak has resigned from the leadership of the Conservative Party. The election process for the new leader of the Conservative Party has begun and nomination papers can be su...






