Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: May 2024

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویربڑی مشکل میں پھنس گئے
اہم خبریں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار تنویربڑی مشکل میں پھنس گئے

Former Prime Minister Azad Kashmir Sardar Tanveerbari is stuck in trouble اسلام آباد: سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے خلاف سینٹورس مال کے مرکزی دفاتر اور اہم دستاویزات پر قبضہ کرنے کی کوشش پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج دی سینٹورس مال کرنل ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کروائی گئی ہے جس میں  سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق سردار تنویر الیاس 20 سے 25 افراد پر مشتمل مسلح جتھے کے ہمراہ سینٹورس مال کے دفتر 1708 میں تالا توڑ کر داخل ہوئے، دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی گارڈز نے ناکام بنادیا، سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سردار یاسر الیاس خان اور سردار ڈاکٹر راشد الیاس خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ Islamabad: A case has been regi...
بشریٰ بی بی نے نیب کو”چیلنج”کردیا
اہم خبریں

بشریٰ بی بی نے نیب کو”چیلنج”کردیا

Bushra Bibi "challenged" NAB  اسلام آباد: بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔توشہ خانہ کے حوالے سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کی تحقیقات کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا، جہاں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے طلبی کے لیے نیب کا نوٹس چیلنج کردیا ہے۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے ت...
گندم کی غیر ضروری خریداری کی تحقیقات کا حکم
اہم خبریں

گندم کی غیر ضروری خریداری کی تحقیقات کا حکم

Order for inquiry into unnecessary purchase of wheat اسلام آباد:وزیر اعظم نے نگراں دور حکومت میں غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دے دی۔ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن میاں مشتاق نگراں دور میں گندم خریداری کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔حکومت نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے سینیئر ممبر میاں مشتاق کو چیئرمین لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔میاں مشتاق کی ایف پی ایس سی میں 13 مہینے سروس باقی رہتی ہے، 15 کامن سے تعلق رکھنے والے میاں مشتاق پاکستان ایڈمنسٹرٹیو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ہیں۔ ISLAMABAD: The Prime Minister has approved an investigation into the unnecessary purchase of wheat during the caretaker government. Member Federal Public Service Commission Mian Mushtaq will complete the investigation into the purchase of wheat during the caretaker government ...
میکسیکو میں”چوہے”کا سوپ
Uncategorized, دلچسب و عجیب

میکسیکو میں”چوہے”کا سوپ

"Rat" soup in Mexico میکسیکو:ہم ہمیشہ چین میں کھائے جانے والے عجیب و غریب کھانوں کے بارے میں سنتے آئے ہیں لیکن میکسیکو کے ایک شہر میں بھی ایسی ہی ایک چیز کھائی جاتی ہے جسے ہم میں سے کوئی بھی کھانے کا سوچ تک نہیں سکتا۔میکسیکو کے شہر سان لوئیس پوٹوسی میں ایک بازار واقع ہے جہاں کھانے کے ایک پرانے اسٹال پر چوہے کا گوشت اور سوپ فروخت کیا جاتا ہے۔ہمارے لیے چوہے کا گوشت ایک انتہائی ناگوار چیز ہوسکتی ہے لیکن سان لوئس پوٹوسی میں رہنے والوں کیلئے یہ اپنے ذائقے کیلئے پسند کی جاتی رہی ہے۔حالیہ برسوں میں میکسیکو میں چوہوں کے گوشت اور اس پر مشتمل پکوان بیچنے والی تمام دکانیں مقامی بازاروں سے ختم ہوگئی ہیں سوائے سان لوئس پوٹوسی کے بازار کے جو اب بھی چوہے کا کچا گوشت اور چوہے پر مشتمل سبزیوں اور مصالحوں کے ساتھ سوپ، دونوں فروخت کرتا ہے۔ سوپ کے ہر پیالے میں ایک مکمل چوہا ہوتا ہے اور یہ 100 پیسو ($5.80) ...
اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیا
انٹرنیشنل, اہم خبریں, بزنس

اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیا

Uber has closed its operations in Pakistan لاہور:آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنا آپریشن بند کردیا۔آن لائن کیب سروس کے ترجمان  نے اوبر کی آپریشنل سروس پاکستان میں بند کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اوبر کی کریم آن لائن ٹیکسی ایپ پاکستان میں کام کرتی رہے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2022 میں اوبر نے کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں اپنی سروسز بند کردی تھیں۔اوبر کی جانب سے کراچی، ملتان فیصل آباد،پشاور اور اسلام آباد میں سروسز بند کرنے کی تصدیق کی گئی تھی۔ LAHORE: The online taxi service company Uber has stopped its operation in Pakistan. The spokesperson of the online cab service has confirmed that the operational service of Uber has been stopped in Pakistan. The spokesperson says that Uber's Cream online taxi app Pakistan. I will continue to work. It sh...
شہبازشریف نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا
اہم خبریں

شہبازشریف نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا

تیل کی قیمتوں میں کمی مہنگائی کا متبادل نہیں،وزیر اعظم Shahbaz Sharif admitted the inflation لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں اور زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے، ہم شاہ خرچیوں کو کم کرنے اور مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے۔لاہور میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو تنگ بنایا ہوا ہے، تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن یہ مہنگائی کا متبادل نہیں ہے، روز کے اخراجات مزدور بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت ہیں اور زندگی غریب آدمی پر تنگ ہے، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ امیر غریب کے فرق کو کم کیا جائے اور مزدور کی اجرت پسینہ خشک ہونے سے پہلے ادا کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد مرحوم بھی ایک مزدور تھے، میرے والد پاکستان بننے سے پہلے ل...
Optimized by Optimole