
“Rat” soup in Mexico
میکسیکو:ہم ہمیشہ چین میں کھائے جانے والے عجیب و غریب کھانوں کے بارے میں سنتے آئے ہیں لیکن میکسیکو کے ایک شہر میں بھی ایسی ہی ایک چیز کھائی جاتی ہے جسے ہم میں سے کوئی بھی کھانے کا سوچ تک نہیں سکتا۔میکسیکو کے شہر سان لوئیس پوٹوسی میں ایک بازار واقع ہے جہاں کھانے کے ایک پرانے اسٹال پر چوہے کا گوشت اور سوپ فروخت کیا جاتا ہے۔ہمارے لیے چوہے کا گوشت ایک انتہائی ناگوار چیز ہوسکتی ہے لیکن سان لوئس پوٹوسی میں رہنے والوں کیلئے یہ اپنے ذائقے کیلئے پسند کی جاتی رہی ہے۔حالیہ برسوں میں میکسیکو میں چوہوں کے گوشت اور اس پر مشتمل پکوان بیچنے والی تمام دکانیں مقامی بازاروں سے ختم ہوگئی ہیں سوائے سان لوئس پوٹوسی کے بازار کے جو اب بھی چوہے کا کچا گوشت اور چوہے پر مشتمل سبزیوں اور مصالحوں کے ساتھ سوپ، دونوں فروخت کرتا ہے۔ سوپ کے ہر پیالے میں ایک مکمل چوہا ہوتا ہے اور یہ 100 پیسو ($5.80) میں فروخت ہوتا ہے۔
Mexico: We have always heard about the strange foods that are eaten in China, but a city in Mexico also has something that none of us can even think of eating. The Mexican city of San There is a market in Luis Potosí where rat meat and soup are sold at an old food stall. Rat meat may be a very disgusting thing to us, but for the people of San Luis Potosí, it is loved for its taste. In recent years, all shops selling rat meat and dishes containing it in Mexico have disappeared from local markets, except for the market in San Luis Potosí, which still sells raw rat meat and rat soup with vegetables and spices. , sells both. Each bowl of soup contains a whole rat and is sold for 100 pesos ($5.80).
