جاپانی بیت الخلا نے پوری دنیا کو حیران کردیا
The Japanese toilet surprised the whole world
ٹوکیو: عوامی بیت الخلا سے لوگ عموماً بچنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ وہاں صفائی کا معیار اطمیان بخش نہیں ہوتا لیکن جاپان میں ایسے پبلک ٹوائلٹس تیار کیے گئے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جاپان میں ہر چیز کی طرح بیت الخلا بھی ہائی ٹیک بنائے گئے ہیں جس میں ہاتھوں کے استعمال کی ضرورت کو کم سے کم رکھا گیا ہے تاکہ جراثیم لگنے کے خطرات سے بچا جاسکے۔ٹوکیو شہر میں موجود یہ ٹوائلٹ ’کانٹیکٹ لیس‘ ہیں جس میں دروازے سے لیکر نل کھولنے تک ہر کام صرف وائس کمانڈ کی مدد سے کیا جاتا ہے، بیت الخلا کے سامنے آکر آپ کہیں کہ ’اوپن ڈور‘ تو دروازہ کھل جائے گا۔ان ٹوائلٹس میں آپ اپنی مرضی کے میوزک سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جبکہ جسمانی معذوری کا شکار افراد بھی ان واش رومز کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید ہائی ٹیک ...






