Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: May 17, 2024

یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور
اہم خبریں, مقامی خبریں

یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور

Yasmin Rashid, Umar Sarfraz Cheema granted bail in Jinnah House attack case لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔ Lahore Anti-Terrorism Court Judge Arshad Javed heard the bail applications of Dr. Yasmin Rashid and Umar Cheema.
فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پر شوکاز جاری
اہم خبریں

فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پر شوکاز جاری

Faisal Vawda and Mustafa Kamal are shown for contempt of court سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تنقید کرنی ہے تو سامنے آ کر کریں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کر لیں۔اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ کے روبرو پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیا کہ کیا آپ نے پریس کانفرنس سنی؟ توہین عدالت ہوئی یا نہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے جو ویڈیو ملی ہے اس کے متعلقہ حصے میں آواز نہیں تھی، کچھ ...
میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں: مریم نواز کا ایلیٹ فورس کی پاسنگ اوٹ پریڈ سے خطاب
اہم خبریں

میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یونیفارم پہن کر آئی ہوں: مریم نواز کا ایلیٹ فورس کی پاسنگ اوٹ پریڈ سے خطاب

I am one of you, I came here wearing your uniform: Maryam Nawaz's speech at the passing out parade of elite force لاہور کے بیدیاں ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئیں۔تقریب میں صوبائی کابینہ کے ارکان اور آئی جی پنجاب بھی شریک ہہوئے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایلیٹ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرکے جتنی آپ کے گھر والوں کو خوشی ہورہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے بھی ہورہی ہے، 800 کامیاب بچے میرے سامنے کھڑے ہیں جن میں خواتین بھی ہیں ،کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بطور وزیراعلیٰ آپ کی پاسنگ آؤٹ دیکھ کرحوصلہ ملا، میں آپ ہی میں سے ہوں،آپ کی یو...
Optimized by Optimole