Friday, May 1Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: May 8, 2024

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ بلوچستان کادورہ، یادگار شہدا پرحاضری
اہم خبریں

محسن نقوی کا ایف سی ہیڈ کوارٹر نارتھ بلوچستان کادورہ، یادگار شہدا پرحاضری

Mohsin Naqvi's visit to FC Headquarters North Balochistan, Payed tribute at Yadgar-e-Shauhada وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز فرنٹیئر کور نارتھ بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، وفاقی وزیرداخلہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔محسن نقوی نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر وفاقی وزیر نے میوزیم کا دورہ کیا، تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ...
لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء پر پولیس کا لاٹھی چارج ، متعدد گرفتاریاں
اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء پر پولیس کا لاٹھی چارج ، متعدد گرفتاریاں

Police baton charge on lawyers outside Lahore High Court, several arrests لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلاء کی احتجاجی ریلی پر پولیس کا دھاوا.سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی اور وکلاء کیخلاف مقدمات کے معاملے پر وکلاء نے ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی مظاہرین جی پی او چوک پہنچے تو پولیس نے دھاوا بول دیا۔جی پی او چوک پر پولیس اور احتجاجی وکلاء کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل برسائے، پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔پولیس نے مظاہرے میں شریک وکلاء کو گرفتار بھی کیا، وکلاء نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا، وکلاء کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او اختر زخمی ہو گیا۔وکلاء مظاہرین اور پولیس کے درمیان ...
پنجاب : پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
اہم خبریں

پنجاب : پی ڈی ایم اے کا ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

Punjab: PDMA heat wave, rains and storm alert issued. پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں 10 اور 11 مئی کو طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ The spokesperson of PDMA has said that there is a possibility of 3 to 5 degree rise in day temperature in Punjab during May 8 to 10.Spokesman PDMA says that dusty winds, rain with thunder are expected in most districts of Punjab, stormy rains are likely to occur in various districts of Punjab on May 10 and 11....
Optimized by Optimole