برطانیہ: لیبر پارٹی نے میدان مارلیا، حکمران جماعت کو شکست
England: The Labor Party took the field, defeating the ruling party
برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے جس کے مطابق لیبر پارٹی نے میدان مار لیا جبکہ حکمران جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔برطانیہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران لیبر پارٹی 102 حلقوں میں ایک ہزار 26 کونسلرز کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی، حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے صرف 5 حلقوں میں 479 کونسلرز کامیابی حاصل کر پائے ہیں۔107 میں 102 کونسلز کے نتائج موصول ہوئے، لبرل ڈیموکریٹ پارٹی 9 حلقوں میں 505 کونسلرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 224 آزاد امیدوار جبکہ گرین پارٹی کے 107 کونسلرز کامیاب قرار پائے۔دوسری جانب لیبر پارٹی لیڈر سر کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ نتائج سے کنزرویٹو پارٹی کو واضح پیغام ملا ہے کہ برطانیہ کی عوام رشی سونک اور ان کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں
The results of the local election...

