
Katrina Kaif also became a victim of AI
ممبئی: بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف ایک بار پھر آرٹیفیشل انٹیلیجنسکا شکار ہوگئیں۔کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی اُن باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو ایک ہی وقت میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں، جیسے کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ اور کاروبار بھی کررہی ہیں۔اب کترینہ کیف کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ فرانسیسی زبان میں تقریر کررہی ہیں، ویڈیو میں وہ اپنی اور سلمان خان کی فلم ‘میں نے پیار کیوں کیا’ کی سینیئر اداکارہ بینا کاک کے بارے میں بات کررہی ہیں، فلم میں بینا کاک نے سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔ویڈیو کو اصلی سمجھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کی فرانسیسی زبان میں مہارت کی خوب تعریف کی جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو اصلی نہیں بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کی گئی ہے۔کترینہ کیف کے فین پیج نے بتایا کہ یہ ویڈیو سال 2019 کی ہے جب کترینہ اور سلمان خان نے ممبئی میں بینا کاک کی کتاب کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی تھی، اصلی ویڈیو میں بھی اداکارہ نے بینا کاک کے بارے میں بات کی تھی جبکہ جعلی ویڈیو میں کترینہ کے الفاظ وہی ہیں لیکن صرف زبان تبدیل کی گئی ہے۔
Mumbai: Bollywood queen Katrina Kaif has once again become a victim of artificial intelligence. Katrina Kaif is one of the talented actresses of Bollywood who are working in different fields at the same time, like Katrina Kaif acting as well as modeling and Now the video of Katrina Kaif has come to the fore in which she is speaking in French, in the video she talks about herself and Beena Kak, the senior actress of Salman Khan’s film ‘Maine Pyaar Kyun Kya’. Bina Kock played the role of Salman Khan’s mother in the film. Social media users who found the video to be genuine praised Katrina Kaif’s French skills while some users pointed out that the video is not genuine but Generated by artificial intelligence. Katrina Kaif’s fan page said that this video is from the year 2019 when Katrina and Salman Khan attended Bena Cock’s book launch event in Mumbai. While in the fake video Katrina’s words are the same but only the language has been changed.
