پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں:دفتر خارجہ
In contact with Kyrgyz authorities regarding Pakistani students: Foreign Office
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر کی پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کیلئے پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
Spokesperson of the Foreign Office, Mumtaz Zahra Baloch, has said that they are in contact with the Kyrgyz authorities regarding the Pakistani students in the situation that arose after the dispute between local and foreign students in Kyrgyzstan. A message has been received from the Pakis...


