Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: June 2024

عمران نے کہا ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کو تیار ہوں: بیرسٹر گوہر
اہم خبریں

عمران نے کہا ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کو تیار ہوں: بیرسٹر گوہر

Imran said we are ready to forgive the abuses done to us: Barrister Gohar بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، آج اڈیالہ جیل میں القادر کیس بھی تھا، آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مختلف موضوعات زیر بحث آئے، بانی پی ٹی آئی کی ایک درخواست ہے جو ہائیکورٹ لے کر جائیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ جو زیادتیاں ہوئیں معاف کرنے کے لیے تیار ہوں، ہم اب انشا اللہ ڈائیلاگ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں آگے بڑھائیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 11 ماہ میں بانی پی ٹی آئی کی بات گیارہ بار بھی بیٹوں سے نہیں کرائی گئی، ہم عدالت جائیں گے، آج بھی بانی پی ٹی آئی نے اعادہ کیا ہے کہ سب کے ساتھ آئین وقانون کی بالادستی کیلئے بات کریں گے۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے معاشی حالت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے...
شاہینوں کا آج کینیڈا کیخلاف اہم میچ
کھیل

شاہینوں کا آج کینیڈا کیخلاف اہم میچ

Pakistan's important match against Canada today آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 22 ویں میچ میں پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا۔ In the 22nd match of the T20 World Cup hosted by the USA and the West Indies under the auspices of the ICC, the teams of Pakistan and Canada will face each other at the Nassau County International Cricket Stadium in New York. It will start at 7:30
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
اہم خبریں

بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

Decision not to issue passports to Pakistanis seeking asylum abroad ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ ہوں گے اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہوگی۔ In the context of national security and safety, the Interior Minister has taken a major step and decided not to issue passports to Pakistanis seeking asylum abroad. On the instructions of Interior Minister Mohsin Naqvi, the Ministry of Interior issued a lette...
اسلام آباد: کئی سرکاری ادارے بجلی بلوں کی مد میں 71 ارب سے زائد کے نادہندہ
اہم خبریں

اسلام آباد: کئی سرکاری ادارے بجلی بلوں کی مد میں 71 ارب سے زائد کے نادہندہ

Islamabad: Many government institutions are in default of more than 71 billion in electricity bills مختلف سرکاری ادارے مجموعی طور پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے 71 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔ آئیسکو نے بجلی بلز کی ادائیگی کےلیے نادہندہ سرکاری اداروں کو نوٹس جاری کردیے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو کا کہنا ہے کہ نوٹس اجراء کے ایک ہفتے میں بجلی واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، تمام آپریشن سرکلز انچارج سرکاری اداروں سے ریکوری یقینی بنائیں۔آئیسکو کا کہنا ہے کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر آئیسکو کی 54 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ کی نادہندہ ہے، وزارت دفاع 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ روپے، سی ڈی اے 4 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔نوٹس کے مطابق سی ڈی اے (پاک سیکریٹریٹ) 1 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ سی ڈی اے (کیبنٹ سیکریٹریٹ) 11 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا۔ وزا...
نریندر مودی نے تیسری بار بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
انٹرنیشنل

نریندر مودی نے تیسری بار بھارتی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Narendra Modi took oath as the Prime Minister of India for the third time نریندر مودی کی حلف برداری کیلیے صدارتی محل راشٹرپتی بھون میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی رہنماؤں، بالی وڈ اسٹارز اور صنعت کاروں سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ان کے ساتھ 71 وزرا نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا جن میں سے 60 کا تعلق بی جے پی اور دیگر کا این ڈے اے میں شامل چھوٹی سیاسی جماعتوں سے ہے۔ Narendra Modi's swearing-in ceremony was held at Rashtrapati Bhavan, the presidential palace, which was attended by political leaders, Bollywood stars and industrialists among others.Along with him, 71 ministers also took oath of office, out of which 60 belong to BJP and others belong to smaller political parties included in NDA....
ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت: محسن نقوی
کھیل

ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت: محسن نقوی

Major surgery needed in team: Mohsin Naqvi میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی تھی۔ Speaking to reporters after the match, Chairman Pakistan Cricket Board Mohsin Naqvi said that today's defeat was disappointing in ev...
Optimized by Optimole