پاکستان میں ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ
The wife of Vietnam's ambassador to Pakistan is missing
پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہوگئیں، پولیس نے سیف سٹی کیمروں سے جائزہ لیکر تلاش شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ویتنام کے سفیر کی اہلیہ لاپتہ ہے، شوہر نے پولیس کو رپورٹ کردی۔ سفیرکا کہنا ہے کہ اہلیہ دن11 بجے گھرسے واک کیلئے نکلی تھیں، اب تک واپس نہیں آئی، پولیس نے بتایا کہ ویتنام سفیر اور ان کی اہلیہ میں ناچاقی کی بھی اطلاع ہے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے سیف سٹی کیمروں سےجائزہ لیکرتلاش شروع کر دی ہے،حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ڈویژن اور انویسٹی گیشن کی الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ تحقیقات کو گھریلو ناچاقی کے رخ سے آگے بڑھایا جارہاہے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔
The wife of the Vietnamese ambass...






