فیصل واوڈا کا معافی مانگنے سے انکار
Faisal Vawda's refusal to apologize
سینیٹر فیصل ووڈا نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔فیصل واوڈا نے جواب میں کہا ہے کہ توہین عدالت کا مبینہ ملزم عدالت کی عزت کرتا ہے، کسی بھی طریقے سے عدالت کا وقار مجروح کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ملزم سمجھتا ہے کہ عدالت کا امیج عوام کی نظروں میں بے داغ ہونا چاہیے۔انہوں نے جواب میں کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ایک فعال اور متحرک عدالتی نظام میں ہے، حال ہی میں چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کو اپنی غطلیاں تسلیم کرنی چاہئیں، اپریل 2024 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف توہین آمیز مہم چلی۔سینیٹر کا جواب میں مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کاروائی آگے بڑھان...




