Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: December 2024

صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا مسافر حادثے پر افسوس کا اظہار
اہم خبریں

صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا مسافر حادثے پر افسوس کا اظہار

The President and the Prime Minister expressed regret over the South Korean passenger accident صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس اور جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ،صدر مملکت نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا، طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، طیارے...
اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی: مریم اورنگزیب
اہم خبریں

اوورسیز پاکستانیوں نے سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی: مریم اورنگزیب

Overseas Pakistanis reject call for civil disobedience: Maryam Aurangzeb پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کر دی ہے۔مریم اورنگزیب نے سال 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ترسیلات زر میں مزید 31 فیصد اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں۔انہوں نے کہا کہ مار دو، جلا دو، گالم گلوچ، غنڈہ گردی، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا، 9 مئی کے مجرموں سے ملک کی ترقی، سنبھلتی ہوئی معیشت، عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی جس کو 4 سال میں تباہ و برباد کر کے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اوورسیز پاکستانی سنبھلتی ہوئی معیشت میں ا...
خانیوال میں ڈاکوؤں نے تاجر سے ساڑھے 6 کروڑ لوٹ لئے
اہم خبریں

خانیوال میں ڈاکوؤں نے تاجر سے ساڑھے 6 کروڑ لوٹ لئے

In Khanewal, robbers looted 6.5 crores from a businessman خانیوال میں ڈاکوؤں نے تاجر سے ساڑھے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے۔جہانیاں میں بائی پاس چوک پر ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، واردات کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوگیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات بائی پاس چوک پر رونما ہوئی جہاں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈاکوؤں نے بیوپاری کی کار روکی اور اسلحہ کے زور پر کار میں رکھے گئے ساڑھے 6 کروڑ روپے لوٹ لئے۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیم نے شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر زین سٹی کے قریب گھر پر چھاپہ مار کر متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ Robbers looted 6.5 crore rupees from a businessman in Khanewal.A major incident of robbery took place at Bypass Chowk in Jahanian, a passerby was also injured in the firin...
شکارپور: ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد سے قیدی ہلاک
اہم خبریں

شکارپور: ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد سے قیدی ہلاک

Shikarpur: A prisoner died due to alleged torture in the district jail شکارپور کی ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد کے نتیجے میں قیدی کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔ جاں بحق قیدی کی شناخت واحد بخش چاچڑ کے نام سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ نے قیدی کی موت کے اسباب سے متعلق تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے جبکہ مبینہ طور پر جیل کے اندر قیدی پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدی کے ورثا کو اطلاع دینے کی بجائے، لاش نیو فوجداری پولیس کے حوالے کی گئی اور سول ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوادی گئی۔سول ہسپتال کے سرد خانے کے باہر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ The news of the death of a prisoner as a result of the alleged torture in Shikarpur District Jail has come to light. The deceased prisoner was identified...
پنجاب پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان تیار
اہم خبریں

پنجاب پولیس کا نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی پلان تیار

Punjab Police has prepared a security plan to ensure peace and order on New Year's night پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان مکمل کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق سال نو کی آمد پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے، 395 انسپکٹرز، 1125 سب انسپکٹرز، 2060 اے ایس آئیز، 1310 ہیڈ کانسٹیبلز اور 18759 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہونگے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان ا نور نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلِنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ ب...
گوادر ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب تیسری بار منسوخ کردی
بزنس

گوادر ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب تیسری بار منسوخ کردی

The opening ceremony of Gwadar Airport has been canceled for the third time نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگیا، یکم جنوری کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کےلیے آپریشنل نہیں ہوگا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تیسری بار گوادر ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی، قومی ایئرلائن کی نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے یکم جنوری کی پہلی کمرشل پرواز بھی منسوخ ہوگئی۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن نے ایئرپورٹ کےلیے افتتاحی پرواز کو جنوری کے دوسرے ہفتہ تک ملتوی کر دیا ہے۔ Flight operations at New Gwadar International Airport have been delayed once again, New Gwadar International Airport will not be operational for flights on January 1. Pakistan Airports Authority canceled the opening ceremony of Gwadar Airport for the third time, the f...
Optimized by Optimole