Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: December 29, 2024

پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک
اہم خبریں

پاکستان ویمن کرکٹر سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک

Pakistan women cricketer Sudra Amin is married پاکستانی ویمن کرکٹر سدرا امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، اُن کی شادی کی تقریب لاہور میں واقع فارم ہاؤس میں ہوئی۔32 سالہ سدرا امین کی شادی عادل مسعود سے ہوئی ہے۔ تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور پی سی بی عہدیداران نے شرکت کی۔تقریب میں شریک ہونے والیوں میں سدرہ نواز، گل فیروزہ، طوبیٰ حسن، کائنات حفیظ، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، نتالیہ پرویز، بسمعہ معروف، ارم جاوید اور عائشہ ظفر شامل ہیں۔ Pakistani women cricketer Sidra Amin got married, her wedding ceremony was held at a farmhouse in Lahore.32-year-old Sudra Amin is married to Adil Masood. The ceremony was attended by fellow players, coaches and PCB officials.Those who participated in the event included Sidra Nawaz, Gul Feroza, Tobiah Hasan, Kainat Hafeez, Umaima Sohail, S...
لاہور پریس کلب انتخابات کا میلہ سج گیا، پولنگ کا عمل جاری
اہم خبریں

لاہور پریس کلب انتخابات کا میلہ سج گیا، پولنگ کا عمل جاری

Lahore Press Club has decorated the election fair, the polling process is going on لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا جس کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔لاہور پریس کلب کے انتخابات میں 2600 کے قریب ووٹر اپنا رائے حق دہی استعمال کریں گے، ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔انتخابات میں جرنلسٹ پروگریسو گروپ کے متفقہ صدارتی امیدوار ارشد انصاری اور پائنیرز پروگریسو گروپ کے متفقہ صدارتی امیدوار بابر ڈوگر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کل 100 کے قریب امیدوار مدمقابل ہیں۔ Lahore Press Club's annual election fair was decorated for which the polling process is going on.Around 2600 voters will exercise their right to vote in Lahore Press Club elections, the voting process will continue till 6 pm.In the elections, a tight contest is expected between ...
شرح سود کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک جائے گی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اہم خبریں

شرح سود کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک جائے گی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Interest rate will go down to single digit: Finance Minister Muhammad Aurangzeb وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شرح سود کم ہو کر سنگل ڈیجٹ تک جائے گی۔کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلنا شروع ہوگیا ہے، ملک کی خاطر چارٹر آف اکانومی پر اکٹھے ہو جائیں، کسی کے سہارے نہیں خود ترقی کر کے آگے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دربار نہیں لگائیں گے، بجٹ تجاویز کے لیے لوگوں کے پاس جائیں گے، جو باتیں کہیں وہ پوری کر کے دکھائی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسائل زیادہ ہیں، جادو کی چھڑی نہیں کہ سب ایک دم ٹھیک ہو جائے، کوشش ہے کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید بوجھ نہ ڈالیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کو بھی کم کریں گے، ملک کی بہتری کے لیے پرائیوٹ سیکٹر کو بھی شامل کر رہے ہیں، زراعت اور آئی ٹی ہمارے ہاتھ میں ہے، ان میں ترقی کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ...
جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آتشزدگی، 151 افراد ہلاک
اہم خبریں

جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آتشزدگی، 151 افراد ہلاک

South Korean plane catches fire during landing, 151 dead جنوبی کوریا کے طیارے میں لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی، حادثے میں 151 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 181 افراد سوار تھے، عملے کے 2 ارکان مرد اور خاتون کو بچا لیا گیا ہے،رپورٹ میں بتایا ہے کہ حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا، طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا۔فائر ایجنسی کے مطابق بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنے کے باعث ہلاک ہوئے۔حادثہ جنوبی کوریا کے جنوبی علاقے میں واقع موان ایئر پورٹ پر پیش آیا، ایمرجنسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔جنوبی کوریا کی ایئر لائن کا یہ طیارہ بنکاک سے واپس جا رہا تھا۔ A South Korean plane caught fire during landing, 151 people died in the accident.According to the report of foreign media, there were 181 people on th...
پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام
اہم خبریں

پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام

The smuggling of 10 and a half kilos of hashish from Peshawar to Doha in the guise of molasses failed پشاور سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے 10 کلو گرام چرس کی دوحہ اسمگلنگ ناکام بنادی گئی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئر پورٹ سے گُڑ کی آڑ میں ساڑھے دس کلو گرام سے زائد چرس کی دوحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس حکام کے مطابق مسافر حسن ابراہیم دوحہ کی پرواز پر سفر کیلئے پشاور ایئر پورٹ پہنچا تھا۔مسافر اپنے سامان میں گُڑ سے بھرا پلاسٹک کا ایک ڈبہ بھی لے جا رہا تھا۔ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے ماہر عملے نے پلاسٹک کے ڈبے کو مشکوک قرار دیا جس کی تفصیلی تلاشی کے دوران گُڑ میں چھپائی گئی 10.60 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ملزم کو برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ The smuggling of 10 and a half kilograms of hashish from Peshawa...
صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا مسافر حادثے پر افسوس کا اظہار
اہم خبریں

صدر مملکت اور وزیراعظم کا جنوبی کوریا مسافر حادثے پر افسوس کا اظہار

The President and the Prime Minister expressed regret over the South Korean passenger accident صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی کوریا میں ایئرپورٹ پر مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس اور جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ،صدر مملکت نے واقعے میں ہلاک افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ حادثے کا سن کر بہت دکھ ہوا، طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں جنوبی کوریا کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔خیال رہے کہ جنوبی کوریا میں لینڈنگ کےدوران طیارے میں آگ لگ گئی جس سے 85 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، طیارے...
Optimized by Optimole