Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Day: December 22, 2024

کرسمَس اور نئے سال کی تقریبات کیلئے شراب مہیا کرنے والے 8 ملزمان گرفتار
اہم خبریں

کرسمَس اور نئے سال کی تقریبات کیلئے شراب مہیا کرنے والے 8 ملزمان گرفتار

8 suspects arrested for providing alcohol for Christmas and New Year celebrations وکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرسمَس اور نئے سال کی تقریبات کیلئے شراب مہیا کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کر لئے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے ساڑے 6 سو لیٹر سے زائد شراب برآمد کر لی گئی۔ملزمان میں ساغر، سفیر عرف ناجی، عثمان عرف کالی، عمانوایل مسیح، پرویز، عاصم، روکسن مسیح اور ساحل شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن آرڈر لیتے تھے اور رات گئے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرتے۔ملزمان نے کرسمس اور نیو ائیر نائٹ سے 2 دن قبل مطلوبہ لوکیشن پر شراب سپلائی کرنا تھی۔ Vicky Firdous Market police arrested 8 accused who were providing liquor for Christmas and New Year celebrations.During the operation, more than 650 liters of alcohol were recovered from the accused. The accused include Sagar, Sefir al...
عمرے کے بہانے سعودی عرب جانیوالی 3 گداگر خواتین کو گرفتار کر لیا گیا
اہم خبریں

عمرے کے بہانے سعودی عرب جانیوالی 3 گداگر خواتین کو گرفتار کر لیا گیا

3 prostitutes who went to Saudi Arabia on the pretext of Umrah were arrested فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والی 3 گداگر خواتین کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق تینوں خواتین کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ سعودی عرب سے واپسی پر مشکوک ٹریول ہسٹری دیکھ کر تفتیش کی گئی، خواتین عمرے کے بجائے سعودی عرب میں گداگری کرتی رہیں۔ایف آئی اے کے مطابق خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے ہے۔ The Federal Investigation Agency (FIA) arrested 3 prostitutes who went to Saudi Arabia on the pretext of Umrah.According to FIA, the three women have been arrested from Sialkot Airport.The FIA ​​said that on returning from Saudi Arabia, the investigation was conducted after seeing the suspicious travel history, the wom...
کشیدہ صورتحال، علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع
اہم خبریں

کشیدہ صورتحال، علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر کرم کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع

Tense situation, helicopter service started for Karam on the direction of Ali Amin Gandapur کرم میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈا پور کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے پشاور سے کرم کے لئے دو پروازیں کیں، ان پروازوں کے ذریعے پاراچنار سے 53 افراد کو پشاور منتقل کیا گیا جن میں 14 مریض بھی شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ آج ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کے ذریعے جرگہ ممبران اور سرکاری عملے پر مشتمل 16 افراد کو پاراچنار منتقل کیا گیا جبکہ دوسری پرواز کے ذریعے پاراچنار سے 27 لوگوں کو ٹل اور تیسری پرواز کے ذریعے ٹل میں پھنسے افراد کو پاراچنار منتقل کیا جائے گا۔آج مجموعی طور پر پانج پروازیں ہونگی جن کے ذریعے 100 سے زائد افراد کو منتقل کیا جائے گا، علاقے میں ادویات کی ضروریات پوری کرنے کے لئے وزیر ا...
مریم نواز نے پارا چنار کے عوام کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا
اہم خبریں

مریم نواز نے پارا چنار کے عوام کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا

Maryam Nawaz fulfilled her promise to supply medicines to the people of Para Chinar وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاراچنار کے عوام کو ادویات کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ادویات اور ضروری سامان سمیت41ضروری آئٹمز کی دوسری کھیپ پارا چنا روانہ کردی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مزید 5 ٹرک کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے پاراچنار کے عوام کے رابطہ کرنے پر 19 دسمبر کو کابینہ اجلاس میں ادویات اور دیگر ضروری سامان بھجوانے کی ہدایت کی تھی، صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیراورسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے ادویات کی پاراچنار منتقلی کے عمل کی نگرانی کی۔حکام کے مطابق مزید ادویات پاراچنار بھجوائی جارہی ہیں، ضروری ادویات میں انسولین، کتے کے کاٹنے کی ویکسین، جان بچانے والی دیگر ادویات اور ضروری سامان سمیت24 آئٹ...
بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیا
اہم خبریں

بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیا

PTI founder gave important task to Barrister Saif بانئ پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کے غیرجمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جی ڈی اے رہنما پیر پگارا اور ذوالفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہونا ضروری ہے۔مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا، پی ٹی آئی جمہوریت بچانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ The PTI founder gave...
Optimized by Optimole