وزیرِاعظم شہباز شریف کی گوادر ایئر پورٹ کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت
Prime Minister Shahbaz Sharif's directive to make foolproof security arrangements for Gwadar Airport
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے درمیان رابطہ سڑکوں کا نظام بہتر بنانے اور گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہوئے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گوادر کا نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ چین پاکستان عظیم دوستی کی نمایاں مثا...






