سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور
Will follow Imran Khan's decision on civil disobedience movement: Ali Amin Gandapur
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو کنٹرول کر لیں گے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق کی ہے، ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہماری حکومت کی کار کردگی دیگر صوبوں سے اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف لڑ رہے ہیں، قربانیاں بھی دے رہے ہیں،افغانستان کے ساتھ ہمیں مذاکرات کرنے چاہئیں، افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے پوری دنیا اسے تسلیم کر چکی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا۔
Ali Amin Gandapur said that terrorism will be controlled, the responsibility of law ...






