Saturday, May 2Contact: 0321-4955559 _____ Newswaraq01@gmail.com

Month: April 2024

پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج
اہم خبریں

پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج

Nationwide protest of PTI today پاکستان تحریک انصاف مبینہ انتخابی دھاندلی کیخلاف آج ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ادھر پی ٹی آئی ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی ریلیاں روکنے کیلئے پولیس کی کارروائیاں رات سے جاری ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور عام انتخابات میں "مینڈیٹ کی چوری" کا الزام لگاتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ Pakistan Tehreek-e-Insaf will protest across the country today against the alleged election rigging.Protests will be held by Tehreek-e-Insaf in different area...
چوتھا ٹی20: شاہینوں کو 4 رنز سے شکست
کھیل

چوتھا ٹی20: شاہینوں کو 4 رنز سے شکست

4th T20: Shaheens defeated by 4 runs پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 رنز سے شکست دیدی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دے دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بناسکی، فخر زمان 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب20، کپتان بابر اعظم 5، عثمان خان 16، شاداب خان 7، افتخار احمد 23، عباس آفریدی ایک اور اسامہ میر 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، عماد وسیم 22 اور محمد عامر ایک رن کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ In the fourth match of Pak-New Zealand T20 series, New Zea...
موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون112دن  بعد پکڑی گئی
مقامی خبریں

موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون112دن  بعد پکڑی گئی

The woman who crushed the highway policeman was caught  راولپنڈی: موٹر وے پولیس اہلکار کو کار سے روند کر فرار ہونے والی خاتون کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔موٹر وے پولیس کے اہل کار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون فرح کو پولیس کی جانب سے سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس نے گرفتار ملزمہ فرح کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت کو بتایا گیا کہ موٹر وے پر گاڑی تیز رفتاری سے گزارنے کا واقعہ یکم جنوری کا ہے۔ وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ پولیس 113 دن سے سوئی ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر 112 دن بعد وڈیو وائرل ہوئی تو پولیس جاگ گئی۔ کوئی زخمی نہیں ہوا، خاتون کا آئینی طور پر جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا۔ یہ مقدمہ ڈسچارج کا کیس ہے ،جسمانی ریمانڈ کی درخواست خارج کی جائے۔عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر جیل میں خاتون اہل کار اور جیل افسر کی ...
چوتھا ٹی20:پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
کھیل

چوتھا ٹی20:پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

4th T20: Pakistan win the toss and decide to bowl against New Zealand لاہور:پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی20 میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ڈیو فیکٹر کی وجہ سے بولنگ کا فیصلہ کیا، ہماری ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد رضوان اور عرفان خان ان فٹ ہیں۔محمد عامر ، عماد وسیم ، فخر زمان اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم نے تایا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو ریسٹ دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے پاک نیوزی ٹی20 سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان سیریز کے میچز جیو سپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔ La...
عمران خان نے  شیر افضل مروت کو ڈانٹ پلادی
اہم خبریں

عمران خان نے  شیر افضل مروت کو ڈانٹ پلادی

Imran Khan scolded Sher Afzal Marwat راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے حامد خان کا نام لیا تھا، حامد خان تو سینیٹر ہیں وہ چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ببانگ دہل کہا کہ کوئی ڈیل نہیں،کوئی مفاہمت نہیں، عمران خان نے کہا کہ قوم کے لیے ضروری ہے اپنی اڑان بھرے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے 8 فروری پھر 21 اپریل کو ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا۔ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق بیان پر میری سرزنش کی ہے ۔واضح رہے کہ شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب بھی م...
بسمہ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کھیل

بسمہ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Bisma's announcement of retirement from cricket لاہور:پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔بسمہ معروف نے کہا کہ اس کھیل کو خیرباد کہہ رہی ہوں جس سے مجھے بہت پیار ہے، کرکٹ کا یہ سفر یادگار رہا ہے  اور  یہ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، ساتھی کھلاڑیوں،  فیملی اور پرستاروں نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا۔ دوسری جانب پاکستان ویمنز کرکٹ  ڈپارٹمنٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا ہے کہ ویمنز کرکٹ کے لیے بسمہ معروف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکشن لیتے ہ...
Optimized by Optimole